پنجاب پولیس کا یوم تشکر پر افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو فقید المثال خراج عقیدت

پنجاب پولیس

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب پولیس نے یوم تشکر پر افواج پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کو فقید المثال خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی پولیس لائنز، دفاتر میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی، پولیس افسروں اور اہلکاروں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے پرچم کشائی کی، شہدا کی یادگاروں پر پھول چڑھائے، فاتح خوانی کی۔

پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو سلامی پیش کی، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے شہداء کے ورثا سے ملاقات کی، انہیں پھول اور تحائف پیش کئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر ریلیاں بھی نکالی گئیں، لاہور سمیت صوبہ بھر کی پولیس بلڈنگز پر چراغاں کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے زیر اہتمام یوم تشکر کی تقریبات میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

احتجاجی مظاہرین پر تشدد: حکومت خیبرپختونخوا کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

?️ 29 نومبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف

پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھردوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ

?️ 16 مئی 2025پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی عمران

اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان

?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے

سام سنگ کی اے سیریز کا بجٹ فون متعارف

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ

سعودی عرب میں امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ” THAAD” کا ناکارہ سسٹم فعال 

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی ساختہ میزائل ڈیفنس

پاکستان کے مضبوط دفاع کیلئے مستحکم معیشت ضروری ہے، ایئر چیف ظہیر بابر سدھو

?️ 4 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مضبوط

ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار

?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے

محورِ مزاحمت حتمی وار کے لیے تیار، اسرائیل کے زوال کے دن قریب ہیں

?️ 29 اگست 2025محورِ مزاحمت حتمی وار کے لیے تیار، اسرائیل کے زوال کے دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے