پنجاب پر اسموگ کا راج برقرار، لاہور آج بھی آلودہ ترین شہر

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار ہے اور لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جب کہ ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز میں تمام پارکس سمیت کھیلوں کے تمام مقامات 17 نومبر تک بند ہیں۔

میڈیا کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی آج بھی تمام حدود پار کرگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس صبح کے وقت 1260 رہا، لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔

پنجاب کے 4 ڈویژنز لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز سمیت دیگر حصوں میں میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش تفریحی اور کھیلوں کے مقامات پر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف و پارکس کے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 17 نومبر تک ہوگا۔

پنجاب میں موٹروے کے مختلف سیکشنز کو حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند کردی گئی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے سیالکوٹ تک اور موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ تک بند کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک ٹریفک کے لیے بند رہیں۔

اسموگ اور دھند کے باعث صوبے میں مختلف حادثات میں بھی رونما ہوئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اسموگ کے باعث ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو رونڈ ڈالا، حادثے میں ماں اور بیٹا جاں بحق جب کہ بہن زخمی ہوگئی۔

شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر ٹریلر اور بس میں ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ مریدکے میں دھند کے باعث کوسٹر اور ٹرک میں ٹکر سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی سرکل افسران کو داخلی و خارجی راستوں پر موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موٹرویز کی بندش سے شہر میں غیر معمولی لوڈ بڑھ گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور ٹریفک افسران کو ریفلیکٹرز، فلیشر لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی جب کہ ان کے حکم پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں آئندہ ہفتے مصنوعی بارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موسمیاتی ماہرین نے 11 سے 16 نومبر کے درمیان بارش کے لیے موسم کو موزوں قرار دیا ہے۔

ملتان شہر اورگردونواح میں شدید اسموگ کے باعث حد نگاہ 50 میٹر تک محدود رہی اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

 دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے شہر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے اور اتوار کو صوبے بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

عدالت نے دھواں چھوڑنے والے ٹرک اور ٹرالرز کو اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب قرار دیتے ہوئے دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے موٹروے اور رنگ روڈ پر داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

سیکریٹری تحفظ ماحولیات پنجاب نے ڈان نیوز سے بات چیت میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں، صوبائی حکومت کی جانب سے لاہور میں ٹرکوں اور ٹرالرز کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

اسموگ کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری اسموگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس کے علاوہ فضائی آلودگی سے شہریوں کے گلے اور سانس کی بیماری بڑھنے لگیں، آشوب چشم کی بیماری بڑھنے کا بھی کا اندیشہ ہے، وکٹوریہ اور سر صادق اسپتال میں ایمرجنسی اسموگ کاونٹر بنائے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہم لاس اینجلس کے جہنم میں تنہا رہ گئے!امریکی صارفین کی مایوسی

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر امریکی صارفین نے

اگر عدلیہ نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا کہا تو ہم کروائیں گے، نگران وزیراعظم

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

نئے ٹیکس لگانے کا معاملہ،حکومت نے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا

?️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگانے

سعودی بادشاہ کی جانب سے دیے گئے تحائف کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری

?️ 16 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے کہا کہ

امریکی سیاست کے بارے میں امریکی تجزیہ کار کا اہم اعتراف

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ میں کالج آف پولیٹیکل سائنس اینڈ پبلک پالیسی کے اسسٹنٹ

امریکی صدر کا چین پر ہیکروں کی حمایت کرنے کا الزام

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی صدر نے چین سے منسوب سائبر حملوں کا حوالہ دیتے

صیہونی فوج نے جنین پر وسیع حملہ کیوں کیا؟

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: قابض صہیونی حکومت نے اپنی پرانی سازش کے تحت فلسطینی

شمالی وزیرستان میں قبائلی افراد کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم

?️ 13 اگست 2022شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)شمالی وزیرستان میں عثمان زئی قبیلے کے افراد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے