پنجاب میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد

?️

لاہور: (سچ خبریں) حکومت پنجاب نے نقص امن و امان کے تحت صوبے بھر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔میڈیا کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

دفعہ 144 کے تحت صوبہ پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

قبل ازیں لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے کم ازکم 250 طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کے طلبہ و طالبات مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے تھے اور مذکورہ کالج میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا، اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں 27 طلبہ زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے سراپا احتجاج طلبہ کی نشاندہی پر نجی کالج کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا تھا، تاہم مبینہ طور پر متاثرہ طالبہ کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست جمع نہ کرانے کے باعث تاحال واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی ہے۔

پیر کی شپ اے ایس پی شہر بانو نقوی نے متاثرہ طالبہ کے مبینہ والد اور چچا جو ماسک سے اپنا چہرہ چھپائے ہوئے تھے، کے ساتھ ایک وڈیو بیان جاری کیا تھا۔

اے ایس پی کے ساتھ کھڑے ایک شخص نے کہا کہ لاہور کے نجی کالج میں پیش آئے واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جن میں ان کی بچی کا نام لیا جارہا ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے، ہماری بچی گھر کی سیڑھیوں سے گری، جس سے اس کی کمر پر چوٹ آئی ہے اور اسے آئی سی یو لے جایا گیا۔

مشہور خبریں۔

امریکا نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

?️ 7 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا نے دہشت گرد ریاست اسرائیل کی مکمل حمایت کا

سعودی حکام نے ایم بی سی کے منیجرز کو کیوں طلب کیا ؟

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: رشیا ٹوڈے نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب

لکی مروت سے 2 فوجی اغوا، بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا

?️ 4 جنوری 2025 لکی مروت: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے

آئی ای اے کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ایران کے خلاف قرارداد کے موافقین اور مخالفین

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: گورننگ بورڈ آف دی انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (آئی ای

 ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو بچانے کے لئے کیا کیا نہیں کیا گیا: فواد چوہدری

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ملازمت ختم

?️ 14 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)

صیہونیوں کو غزہ پر زمینی حملہ کر کے کیا حاصل ہوا ہے؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر نے فلسطینی مجاہدین کی تعریف کرتے

بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244ارب بٹورنے کا انکشاف

?️ 21 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے