پنجاب میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

کورونا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ پرائمری اینڈ سیکریٹری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے برطانیہ کی ایک ویب سائٹ پر اپنی تازہ تحقیق اپلوڈ کی ہے جس کے مطابق پنجاب کو کورونا وائرس کی مختلف اقسام کا سامنا ہے جن میں برطانوی قسم غالب ہے  مذکورہ تحقیق پنجاب پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری (پی پی ایچ آر ایل) میں طبی اور صحت کے ماہرین اور وائرولوجسٹ نے کی۔

تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ فروری 2021 میں پی پی ایچ آر آیل نے جدید سیکوینسر نصب کیا تا کہ پاکستان میں(SARSCoV2) کے اثرات کو واضح کیا جاسکے جہاں ہم نے کووِڈ کیسز میں جین ٹارگٹ فیلیئر (جی ایف ٹی) کو اسکرین کرنے کی حکمت عملی تیار کی۔

تحقیق کے مطابق سانس کی شدید تکلیف والا سنڈروم کورونا وائرس 2 (SARSCoV2) وائرس ہے جو کووڈ 19 کا سبب بنتا ہے یعنی سانس کی وہ بیماری کو کووِڈ 19 عالمی وبا کی ذمہ دار ہے۔

فروری کے وسط میں پہلے مرحلے کے دوران وائرس کا رویہ، ڈبلیو آر ٹی اسٹرین اور مختلف نتائج کو سمجھنے کے لیے ٹارگٹڈ سیکوینسنگ انجام دی گئی۔تحقیق میں ہدف بنائے گئے افراد میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے مشتبہ کیسز شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری کے وسط سے آخری ہفتے کے دوران پی سی آر پینل اسکریننگ کی بنیاد پر پنجاب کی 50 فیصد آباد میں ایس جین ٹارگٹ فیلیئر(ایس جی ٹی ایف) دیکھا گیا۔

‘بعدازاں ہم نے ایس جی ٹی ایف کے مصدقہ کیسز میں جی ٹی؛75 فیصد سرکولیشن تک اضافہ دیکھا جو برطانوی وائرس کے مصدقہ کیسز کی تصدیق کا سبب بنا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ نوول تبدیلیوں کے علاوہ وائرس کی برطانوی وسم اور جی ٹی؛90 فیصد سیکوینسڈ کیسز دیکھے۔

وائرس عمومی طور پر وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور نئی اقسام بڑھتی رہتی ہیں، مثال کے طور پر حال ہی میں نائیجیریا اور ٹرپل انڈین قسم کی صورت میں ایک نئی قسم سامنے آئی۔

پی پی ایچ آر آیل اس اسٹرین کی بھی نگرانی کررہی ہے لیکن اس وقت اس میں صحت عامہ کے ماہرین کے لیےکوئی تشویشناک خصوصیات نہیں دکھیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ ہٹلر ہیں:ہلیری کلٹن

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے گزشتہ ہفتے اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی

صہیونی جیلیں فلسطینی بچوں کے لیے ذبح خانے

?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:بچوں کی قاتل صیہونی حکومت فلسطینی بچوں کو بھی نہیں بخشتی

گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھنے والی قابض حکومت کی تل ابیب میں حالت زار

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: آج منگل کی صبح سے ہی صیہونیوں کی ایک بڑی

سی سی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

?️ 19 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ضلع خیبر میں دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ ناکام بنا

امریکہ نے چینی حکمرانی کی توہین کی: بیجنگ

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بیجنگ کے

بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ اور بڑےسرپرائز دیں گے، صدر مملکت

?️ 1 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری

نواز شریف کی وطن واپسی پر قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، نگران وزیراعظم

?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

خیبر پختونخواہ میں حلف اٹھانے کے ایک ماہ بعد ذمہ داریاں سونپی گئی

?️ 21 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 3 وزرا کو حلف اٹھانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے