🗓️
لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے ، صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 445 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 19 اومیکرون کیسز بھی شامل ہیں، صوبے میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ پنجاب میں 1 ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے صوبے میں مزید 2 اموات ہوئیں۔اس عرصے میں پنجاب میں 18 اومیکرون کیسز سمیت 445 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، ساہیوال میں اومیکرون کے 5 اور اوکاڑہ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 152 ہے، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 1 ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، دوسرے مرحلے میں 2 کروڑ 67 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں ہوش ربا اضافہ دیکھا جارہا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران مزید 13 اموات بھی ہوئیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ آگ کے خلاف آگ ہے: صنعا
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے پیر
مئی
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عرب حکام کو بھی حیرت اور تشویش
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے اعلیٰ حکام نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فروری
مہوش حیات کی ٹیلی وژن پر واپسی، ڈرامے کا ٹریلر ریلیز
🗓️ 14 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مہوش حیات تقریبا 9 سال بعد چھوٹی
فروری
معروف اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
🗓️ 6 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار
مارچ
آئی ایم ایف معاہدہ: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے سستا
🗓️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر
جولائی
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ماسکو کیوں گئے؟
🗓️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی
نومبر
رواں برس کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا:ماہرین
🗓️ 25 مئی 2021سڈنی (سچ خبریں)ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ دُنیا کے متعدد ممالک
مئی
پاکستان کی کشمیر پالیسی سے متعلق پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،بلاول بھٹو
🗓️ 5 مئی 2023گووا: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کرتے
مئی