?️
لاہور: (سچ خبریں) سیلاب نے مشرقی دریاؤں کے کنارے 13 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کو ڈبو دیا ہے جس سےخریف کی فصلیں اور بالخصوص کپاس شدید متاثر ہوئی ہے، اس صورتحال نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سیلاب سے 20 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، 2 ہزار دیہات ڈوب گئے جبکہ تقریباً 7 لاکھ 60 ہزار افراد اور 5 لاکھ 16 ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، سیٹلائٹ امیجری کے مطابق پنجاب کے 24 اضلاع میں 3 ہزار 661 مربع کلومیٹر (یعنی تقریباً 4.7 فیصد) رقبہ زیرِ آب ہے۔
کسان بورڈ پاکستان کے اختر فاروق میو نے دعویٰ کیا کہ کسانوں کو کپاس، چاول، تل، مکئی اور چارہ جات کی تباہی کی وجہ سے 536 ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کئی شہروں میں سبزیوں اور دیگر جلد خراب ہونے والی اجناس کی قلت پیدا ہوگئی ہے جو آئندہ خوراک کے بحران میں بدل سکتی ہے۔
چاول کی فصل کے نقصان کے بارے میں متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان بزنس فورم نے کہا ہے کہ وسطی اور جنوبی پنجاب میں چاول کی 60 فیصد فصل تباہ ہوگئی ہے، لیکن برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ باسمتی کے علاقے زیادہ متاثر نہیں ہوئے، صرف سیالکوٹ کا علاقہ پسرور متاثر ہوا ہے۔
ان کے مطابق دریائے ستلج کے کنارے نان باسمتی فصل زیادہ تر جولائی و اگست میں کاٹی جا چکی تھی، صرف کچھ ہائبرڈ اقسام کو نقصان پہنچا ہے۔
سیلاب سے چارے کی شدید قلت پیدا ہوئی ہے جس سے لائیو اسٹاک انڈسٹری خطرے میں ہے، حالانکہ یہی شعبہ قومی جی ڈی پی میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کو خدشہ ہے کہ غلے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی چاول عالمی منڈی میں مسابقت کھو سکتا ہے، کپاس کی فصل کی تباہی بھی تشویشناک ہے کیونکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان کی برآمدات کا نصف سے زیادہ حصہ ہے۔
کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق کپاس کی فصل شدید دباؤ میں ہے، پنجاب اور سندھ کے بڑے کپاس پیدا کرنے والے علاقے بہاولنگر، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان یا تو زیرِ آب ہیں یا مزید بارشوں کے خطرے سے دوچار ہیں، کپاس کی کمی کے باعث کئی جننگ فیکٹریاں اور ملیں بند ہو چکی ہیں، اس کے علاوہ بعض کپاس کی اقسام کو وائرس کا بھی سامنا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار مزید کم ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے مطابق وسطی اور جنوبی پنجاب میں کپاس کی تقریباً 35 فیصد فصل تباہ ہو چکی ہے جبکہ صوبے کے سب سے بڑے کاٹن پروڈیوسنگ ضلع بہاولنگر میں یہ نقصان 40 سے 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی غزہ میں غیر انسانی اور نسل کشی کی پالیسی اختیار کیے ہوئے ہیں:عالمی ڈاکٹرز
?️ 2 جون 2025 سچ خبریں:ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے غزہ میں صیہونیوں کے رویے
جون
یورپی یونین کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود گوگل پر 2.95 ارب یورو کا جرمانہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی
ستمبر
حکومت کا پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے اپنی مدت کے اختتام سے قبل پرتشدد
جولائی
اسرائیل پر راکٹ حملہ حزب اللہ کا صرف ایک انتباہ تھا:عطوان
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی بستیوں پر چاہے کسی
اپریل
جسے میرے کام سے اعتراض ہوگا، اس سے شادی نہیں کروں گی، یشما گل
?️ 2 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ یشما گل نے واضح کیا ہے کہ وہ
مارچ
نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ
جولائی
کوئی بھی طاقت وینزوئلا کی آواز خاموش نہیں کر سکتی؛ مادورو کا امریکہ کو پیغام
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:وینزوئلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے
دسمبر
پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس دینے کا عمل شروع کردیا
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے
نومبر