پنجاب میں تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہوسکتے ہیں

اسکول

?️

مکوآنہ (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے تجویز ایپکس کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔محکمہ صحت نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی بندش پر نظرِ ثانی کی درخواست کی۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر بچوں کے لیے خطرہ ہے۔حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھولنے سے متعلق فیصلہ صوبے خود کریں لہذا محکمہ صحت نے پنجاب حکومت کو بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سیمتعلق آگاہ کر دیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر بچوں کیلیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

فیصل آباد سمیت ملتان ، میانوالی اور دیگر شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔لہذا حکومت پنجاب تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرے کیونکہ بھارتی وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔۔قبل ازیں فیصل آباد سمیت پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران اسکولز کھولنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم پنجاب نے بیان دیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں سرکاری اسکولز ہفتے کے روز کٴْھلیں رہیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں نصف تعداد میں طالبعلم پڑھنے کے لیے آئیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ہفتہ کو بند ہوتے ہیں۔ پرائیویٹ اسکول مالکان اپنی مرضی سے اسکول کھولنا چاہیں تو کٴْھلے رکھ سکتے ہیں

مشہور خبریں۔

قطر کا ایران اور امریکہ کے سلسلہ میں اظہار خیال

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ

شی جن پنگ: اسرائیل کو چاہیے کہ جلد از جلد جنگ بندی کرے تاکہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

?️ 20 جون 2025سچ خبریں: چینی صدر شی جِن پِنگ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن

یحییٰ سنور کا فلسطینی قوم اور دنیا کی اقوام کے نام اہم پیغام

?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے

نیٹن یاہو شکست سے بچنے کے لیے واشنگٹن کا محتاج

?️ 16 جون 2025سچ خبریں: امریکی فوج کے ریٹائرڈ کرنل نے ایران کے صہیونی ریاست کے

مسلم لیگ (ن) نے جو وائس چانسلر لگائے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، گورنر پنجاب

?️ 26 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گورنر

غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے بزدلانہ حملے میں 13

اومیکرون کا قہر جاری، ماہرین نے اموات کا خدشہ ظاہر کردیا

?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان بھر میں بہت تیزی

غزہ دنیا میں غذائی عدم تحفظ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جہاں ایک روٹی سب سے بڑا خواب ہے!

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: آج غزہ ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے