?️
لاہور ( سچ خبریں )پاکستانی تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پنجاب کیلئے حکمت عملی بنالی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزراء کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں ہیں اور صوبائی وزراء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے۔
قومی روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کے صوبائی وزراء کو مختلف ڈویژن میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں ، جہاں یہ وزراء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے اور ڈویژن کی سطح پر دیگر ضروری امور کو بھی دیکھیں گے ، اس ضمن میں انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید لاہور اور گوجرانوالہ کے امور کو دیکھیں گے، وزیر قانون راجہ بشارت کو راولپنڈی ڈویژن کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ، مخدوم ہاشم جوان بخت بہاولپور ڈویژن اور وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ڈی جی خاں ڈویژن کے معاملات کی نگرانی کریں گے، جب کہ فیصل آباد ڈویژن کے لیے صوبائی وزیر خیال کاسترو کو ذمہ داری دی گئی ہے اور سبطین خواں سرگودھا ڈویژن کے پارٹی امور کے ذمہ دار ہوں گے۔
ادھر خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو اپنے گڑھ میں غیر متوقع شکست اور پارٹی امیدواروں میں اختلافات کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ اگلے ماہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے لیے پارٹی کی صفوں میں اتحاد کو یقینی بنایا جائے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور صوبے میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے لیے پارٹی صفوں میں اتحاد اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں۔
مشہور خبریں۔
یورپی سرزمین پر دہشت گردانہ حملوں کے دوبارہ شروع ہونے پر داعش کا اعلان
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے اتوار کے روز گزشتہ چند
اپریل
ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحیی السنوار، جو ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور تھے،
اکتوبر
دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتوں نے مخالفت کی
?️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی 249 کے ضمنی انتخاب میں
مئی
پیگاسس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:متنازعہ پیگاسس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے صیہونی پولیس کی
فروری
فلسطینی قوم پر اسرائیلی مظالم اور مسلم دنیا کی بے حسی
?️ 11 مئی 2021(سچ خبریں) دنیا کے بہت سارے اسلامی ممالک اگر چہ بظاہر اسلامی
مئی
ٹوئٹر کا دو نئے فیچر ز لانے پر غور
?️ 4 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے
جولائی
صہیونیوں کو غزہ کے جنوب کی طرف کیوں گئے ہیں؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کا غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے منصوبے
دسمبر
وفاقی ملازمین کی تنخواہوں پر بھی کام کیا جارہا ہے:وزیر خزانہ
?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سرکاری
جون