?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پنجاب میں بارشوں اور آندھی کے دوران حادثات سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 زخمی ہوئے، کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 25 سے 27 جون تک بارش کے دوران 25 حادثات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق چھت اور دیواریں گرنے سے زیادہ اموات ہوئیں، لاہور میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں چھت گرنے سے 3 افراد کی ہلاکت ہوئی، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، منڈی بہاء الدین میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق اور ایک شخص چھت گرنے سے زخمی ہوا۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھنگ میں 2 افراد برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، ساہیوال میں چھت گرنے سے ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے، قصور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، بہاولپور میں چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، رحیم یارخان میں درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ملتان میں چھت گرنے سے 2 مرد، 5 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جہلم میں 2 افراد سیلابی نالے میں گرکر جاں بحق ہوئے، خانیوال میں ایک شخص کی آسمانی بجلی سے ہلاکت ہوئی، چنیوٹ میں چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کو متازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے: فواد چوہدری
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نئے ڈی جی
اکتوبر
صہیونی مغربی کنارے میں ملک گیر انتفاضہ سے خوفزدہ
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: 2007 سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی منظم سرگرمیوں
جنوری
شادی کیلئے لڑکی دیکھی تھی لیکن نصیب آڑے آگیا، عفان وحید
?️ 14 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ
اپریل
امریکہ کی ایران-اسرائیل جنگ میں شریک ہونے کی شرط
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں کو آگاہ کیا
جون
سعودی عرب کے ساتھ عمران خان نے 5 اہم معاہدوں پر دستخط کئے
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جدہ میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب
مئی
ریاض اور آنکارا کا تعاون کے نئے دور کے آغاز پر زور
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان نے بدھ کی رات
جون
خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے: وزیر اعظم
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم آزادی کی تقریبات جاری
اگست
غزہ آگ کے شعلوں سےایک صحافی کی آواز
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: میں ایک صحافی ہوں؛ میں اب بھی یہیں ہوں، غزہ
اپریل