پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور ان حالات میں صوبہ میں سرکاری سکولوں کو فروخت کیا جارہا ہے:حافظ نعیم الرحمن

?️

لاہور: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور ان حالات میں صوبہ میں سرکاری سکولوں کو فروخت کیا جارہا ہے، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام آئین و جمہوریت کے منافی ہے، اس کالے قانون کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔ 

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری ، صدر الخدمت پنجاب اکرام الحق سبحانی، نائب صدر الخدمت پاکستان ابرار احمد مگوں اور امیر ضلع ناصر محمود کلیر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران طبقہ نے قرضے لے کر معاف کرائے ، انہوں نے تعلیم ، صحت حتیٰ کہ کھیل تک کے شعبوں کو تباہ کردیا۔

ملک میں تھانہ کچہری کا نظام برباد ہے، انتخابات فارم سنتالیس کے تحت ہوتے ہیں، اختیار چند خاندانوں تک محدود ہے، نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ، نئی نسل میں جان بوجھ کر مایوسی پھیلائی جارہی ہے، منشیات کی لعنت عام ہے، ان حالات میں جماعت اسلامی جہاں فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کررہی ہے وہیں بہتری کے لیے کاوشیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے، مینار پاکستان پر تاریخی اجتماع عام سے قوم میں امید بیدار ہوئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے احکامات مان کر زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، چھوٹے کسان پریشان ہیں۔ حکمران عوام کے فائدے کے لیے چند اقدامات محض نمائشی مقاصد کے لیے کرتے ہیں، انہیں عوام یا نوجوانوں کی مجموعی بہتری سے کوئی سروکار نہیں، عوام کو بے اختیار کردیا گیا، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام آئین و جمہوریت کے منافی ہے، اس کالے قانون کے خلاف جدوجہد جاری ہے۔

پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں اور ان حالات میں صوبہ میں سرکاری سکولوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے نوجوان طبقہ مایوس نہ ہو بلکہ جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر جدوجہد کرے، پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے ، ہمیں مل کر اسے عظیم فلاحی ریاست بنانا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت بنوقابل پروگرام کے دائرہ کار کو وسیع کردیا گیا ہے، الخدمت زی-کنیکٹ (Z-Connect) پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جہاں آئی ٹی کی تربیت فراہم کر رہی ہے وہیں بچوں اور بچیوں کے لیے فنی تربیت کا آغاز بھی ہوگیا ہے ، آنے والے دنوں میں نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کے آغاز کے لیے بلاسود قرض بھی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اخلاقی بحران ہے ،جماعت اسلامی اور الخدمت نے نوجوان نسل کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد تیز ہوگی اور قوم کے تعاون سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی لائیں گے، عوام کا استحصال قبول نہیں۔

مشہور خبریں۔

قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی

کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟

?️ 4 اکتوبر 2025کیا یہ اسرائیل اور امریکی افسانے کے خاتمہ کا آغاز ہے؟ رپورٹ

نیتن یاہو کو تل ابیب میں بھی سکون کا سانس نصیب نہیں

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے پیر کے روز ایک

عام انتخابات: حکومت کا ہزاروں سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے

مسلم لیگ (ن) 15 جنوری کو انتخابی منشور پیش کرے گی

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) آئندہ ماہ 8 فروری کو منعقد

گوہر خان کا ماہِ رمضان میں اپنی عبادات پر توجہ دینے پر زور

?️ 16 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) مشہور اداکارہ گوہر خان اور بھارتی رئیلٹی شو بگ

سلامتی کونسل کی قندھار شیعہ مسجد پر حملے کی مذمت

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبہ قندھار کی

سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے