?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025 کا اعلان کر دیا، گرانٹ ان ایڈ پالیسی کے تحت 10 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
کمیٹی کی سربراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی، کمیٹی گرانٹ اِن ایڈ کیسز کا جائزہ لے کر کابینہ کو سفارشات دے گی۔ گرانٹ اِن ایڈ کے تسلسل یا نئے مقاصد کے لیے درخواستوں پر فیصلہ کرے گی، اگر ایک ہی مقصد کے لیے رقم مختلف نوعیت میں مانگی گئی ہو تو کمیٹی کیس کابینہ کو بھیجے گی۔
گرانٹ اِن ایڈ کی بندش یا قبل از وقت خاتمے کے معاملات پر بھی کمیٹی فیصلہ کرے گی، کمیٹی فنڈز کی منظوری کے لیے سفارشات کابینہ کو بھجوائے گی۔ اضافی بجٹ گرانٹ یا تھروگھ سپلیمنٹری گرانٹ کیسز پر بھی سفارشات کابینہ کو جائیں گی، کمیٹی میں وزیرقانون، وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ممبر نامزد کئے گئے ہیں۔
سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور، سیکرٹری آئی اینڈ سی بھی کمیٹی میں شامل، متعلقہ محکمے کے سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری فنانس (بجٹ) بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
کمیٹی کے فیصلے حتمی سفارش کے طور پر صوبائی کابینہ کو پیش ہوں گے، گرانٹ اِن ایڈ کے تمام کیسز کابینہ کی منظوری کے بغیر منظور نہیں ہوں گے۔ کمیٹی حکومت پنجاب کے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ آگ کے خلاف آگ ہے: صنعا
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے پیر
مئی
داعش کے احیاء کے لیے نئی امریکی حکمت عملی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:دہشت گردانہ کارروائیوں کے سلسلے میں داعش کی حکمت عملی میں
مئی
بہت جلد آئی ایم ایف کے ساتھ قرض کی ڈیل ہو جائے گی
?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے
نومبر
جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین
اپریل
کیا طالبان امریکہ کے دوست ہو سکتے ہیں؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:ذمہ داری اور نگرانی سے متعلق خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی
جولائی
وزیراعظم نے افغانستان میں انسانی بحران کے نقصان سے متعلق خبردار کردیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انسانی بحران
دسمبر
21ویں صدی کی نسل پرست حکومت کون ہے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں قطر
ستمبر
میں صدر نہ بنا تو اسرائیل کے ساتھ کیا ہوگا؟ ٹرمپ کا بیان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر