?️
لاہور ( سچ خبریں ) پنجاب حکومت نے 10 اضلاع کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر اہم فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ اضلاع میں اعتکاف کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوبے کے 10 اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا کا پھیلاو کنٹرول میں ہے، اسی لیے ان اضلاع کی مساجد اور مزارات میں اعتکاف کے اہتمام کی اجازت ہوگی۔
ان اضلاع میں اوکاڑہ، بہاولپور، ساہیوال، چنیوٹ، گجرات، اٹک، سیالکوٹ، ڈی جی خان، حافظ آباد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے کی تمام مساجد اور مزارات میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی لگا دی تھی۔
محکمہ اوقاف کے مطابق صوبے میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے باعث اعتکاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ فیصلے کے تحت رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران مساجد اور مزارات میں اعتکاف کا اہتمام نہیں کیا جا سکے گا۔
محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے ترجمان آصف اعجاز کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے اس سال بھی محکمہ اوقاف کے زیرانتطام مساجد خاص طورپرجامع مسجد داتا دربار ، بادشاہی مسجد اور مسجد وزیرخان میں اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا ۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کی جانب سے بھی شہراعتکاف منسوخ کردیا گیا ہے ، اعتکاف ببیٹھنے کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھیں یا اعتکاف کے اخراجات کی رقم سے غریب اور مستحقیین کو راشن خرید کر دیں ، اس رقم سے کورونا ویکسین بھی لگوائی جاسکتی ہے ۔
جب کہ جامعہ اشرفیہ کے مہتم اعلیٰ مولانا فضل الرحیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اعتکاف بیٹھنا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے لیکن اس وقت جس وباء کا ہمیں سامنا ہے اس میں انسانی جانوں کو بچانا بھی مقدم ہے، علماء کرام کی جانب سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ جامعہ نعیمہ لاہور کے مہتمم علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی صرف چند افراد ہی مسجد میں اعتکاف بیٹھیں گے ، مساجد میں اعتکاف کے دوران کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے گا تاہم بچے ، بزرگ اور بیمار افراد اعتکاف بیٹھنے سے گریز کریں ۔
مشہور خبریں۔
عراق میں تحلیل شدہ بعث پارٹی کی بحالی کے لیے امریکہ اور ترکی کی خفیہ سرگرمیاں
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی،
فروری
حزب اللہ صہیونیوں کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا ڈراؤنا خواب
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونی حکومت کے کل کے
ستمبر
خواجہ آصف کا عدالتوں کو پیغام
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام
جولائی
یاسمین راشد کا بزرگ شہریوں کو دوسری ویکسین لگوانے پر زور
?️ 31 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کو دوسری
مارچ
سعودی عرب اور بحرین کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی ایسٹرن فلیٹ کے کمانڈر نے اس ملک کے مشرق میں
دسمبر
اسرائیلی حکومت اپنے مستقبل کے بارے میں کیوں پریشان ہے؟
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کار شرحبیل الغریب نے المیادین میں اسرائیلی انتہا
جون
حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے
مئی
روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں ایک سال کی توسیع
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین نے یوکرین میں جنگ کے سلسلے میں روس
جون