?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیر اعلی آفس میں 4 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے عوام کو معیاری ہیلتھ کیئر کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پنجاب کی پوری آبادی کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت کے جاری منصوبو ں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 3 نئے ٹراما سنٹرز و ایمرجنسی بلاک کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
سروسز ہسپتال میں 200 بستروں پر مشتمل نیا ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا- سروسز ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں کے ساتھ عمارت کے سٹرکچر کو بہتر بنائیں گے۔ وزیر اعلی نے 7 روز میں سروسز ہسپتال ایمرجنسی بلاک اور بلڈنگ سٹرکچر کے بارے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی – وزیر اعلی نے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہوں کا ماسٹر پلان بھی طلب کر لیا ہے- اجلاس میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے 3 علیحدہ ریذیڈینشل ٹاورز بنانے کی تجویزکا جائزہ لیا گیا۔
وز یر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جناح ہسپتال کے سامنے 56 کنال اراضی پر ٹراما سنٹرو ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا۔ جناح ہسپتال کا نیا ٹراما سنٹر و ایمرجنسی بلاک 300 بستروں پر مشتمل ہو گا۔ فیروز پور روڈ پر 123 کنال اراضی پر 1000 بیڈ کا ہسپتال بنائیں گے جس میں امراض خون میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے 200 بیڈز کا خصوصی بلاک بھی بنایا جائے گا-ہسپتال میں 300 بیڈز پر مشتمل ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا، وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں سے متعلقہ امور فی الفور نمٹائے جائیں، ٹراما سنٹر ز اور نئے ایمرجنسی بلاک میں سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے-
یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دور دراز علاقو ں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں – مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
اٹک میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا جلد سنگ بنیاد رکھیں گے – راجن پور اور بہاولنگر میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کیلئے اراضی کی نشاندہی کر لی گئی ہے – میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو اگلے برس تک فنکشنل کردیا جائے گا جبکہ لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے پراجیکٹ کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ گنگا رام ہسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے منصوبے ماں و بچے کی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے ادوار میں صحت کا کوئی قابل ذکر منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے ماں اور بچے کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو جلد فنکشنل کر دیا جائے گا۔ نشتر ٹو ہسپتال ملتان اورشیخ زید ہسپتال ٹو رحیم یار خان کی جلد تکمیل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔
چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا نیا او پی ڈی بلاک بننے سے مریضوں کو سہولت ملے گی- وزیر اعلی عثمان بزدارنے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز جوبلی ٹاؤن کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا انقلابی اقدام ہے-پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دیں گے۔ پہلے مرحلے میں ساہیوال اورڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لوگوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس فراہم کردی گئی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ایسا بہترین پروگرام کسی حکومت نے نہیں دیا۔ عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
چینی سفارتخانے کی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان کو مبارکباد
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب
جولائی
صنعا شمالی یمن میں سعودی فوجی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر برہم
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ایوان نمائندگان نے صوبہ صعدہ کے شہر منبہ میں
مئی
غزہ کی انتظامیہ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے امارات کے ساتھ خفیہ مذاکرات
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: 24 نیوز ٹی وی کی رپورٹ مطابق اسرائیل اور امریکہ
جنوری
وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
?️ 27 ستمبر 2024نیویارک: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل
ستمبر
ماسکو اور بیجنگ کثیر قطبی دنیا کے اصولوں کو فروغ دینے کے خواہاں
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر ژانگ ہانہوئی نے آج ایک تقریر
مارچ
اسلام آباد کی صورتحال پر وزیر اعظم کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 28 جولائی 2021سلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر
جولائی
عراقی انتخابات اور غیر ملکی اداکاروں کا کردار
?️ 26 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراق میں پارلیمانی انتخابات 10 نومبر کو منعقد ہو رہے
اکتوبر
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز تعینات کرنےکی منظوری دی
?️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ
فروری