پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں اہم فیصلہ کیا

پنجاب

?️

لاہور (سچ خبریں)  پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیشل افرا د کو نمائندگی دینے کی کی شق کی منظوری دے دی۔ میئر اورضلع کونسل کی سطح پر اسپیشل افراد کےلیے نشستیں مختص کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پرانتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔

اس قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے،ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا،وفاق ای وی ایم پر انتخابات کا قانون بنا چکا ہے پنجاب میں بھی ای وی ایم کو الیکشن ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب کمیشن نے پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ ترمیم شدہ پی ایل جی اے 2021ء کا مسودہ ایک ہفتے میں پیش کرے بصورت دیگر قانون کے مطابق ایل جی کے انتخابات کروائے جائیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ایک دو نکات پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ امید ہے کہ ساری بات وزیراعظم کے علم میں آئی ہو گی۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ای وی ایم اس وقت قانون بن چکا ہے لیکن معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے کہ وہ اس کے ذریعے الیکشن کروا سکتے ہیں یا نہیں۔

مشہور خبریں۔

میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان

انسان کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے: عائشہ عُمر

?️ 3 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے کہا ہے کہ

ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:وفاقی استغاثہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلاء کو مطلع کیا ہے

چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا:فواد چوہدری

?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثارعلی

نیتن یاہو کی نوزائیدہ کابینہ کے خلاف صیہونی سڑکوں پر ہنگامہ

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں عدالتی نظام کی طاقت

ہزاروں شہیدوں کے خون سے سینچی ہوئی سرزمین کے مالک فلسطینی عوام ہیں:حماس

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے سرزمین فلسطین اور مقدس مقامات

عمان اور عرب لیگ کی طرف سے منفی ردعمل

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: عرب لیگ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

برطانیہ میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج، لندن پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپیں ہوگئیں

?️ 14 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ میں پولیس کی دہشت گردی کے خلاف شدید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے