لاہور (سچ خبریں)بزدار حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لئے پارٹی کے اندر مختلف دھڑوں کو منانے میں کامیاب ہو گئی ہے اس منظوری کے سلسلے میں بزدار سرکار نے اپنے ارکان اسمبلی سے رابطے بڑھا دیئے تھے اب ترین گروپ نے نے بھی بجت کی منظوری میں ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عثمان بزدار سرکار پارٹی کے اندر مختلف دھڑوں کو بجٹ کی منظوری کے لیے منانے میں کامیاب رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور ترین گروپ نے پنجاب کے بجٹ پرحکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بزدار حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے ہم خیال، جنوبی پنجاب محاذ اور ترین گروپ کے مطالبات تسلیم کر لیئے گئے ہیں۔پارٹی کے اندر تینوں گروپس کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں سمیت دیگر کیئے گئے وعدے پورے کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ نے بھی اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد بجٹ کی منظوری میں ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ترین گروپ کے ارکان آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عشائیے اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
غضفنر عباس چھینہ کا ہم خیال گروپ اور جنوبی پنجاب کے ارکان بھی عشائیے میں شرکت کریں گے۔ترین گروپ کے رہنما نعمان خان لنگڑیال نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے عشائیے میں جا رہے ہیں۔