🗓️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کرنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مبینہ توڑ پھوڑ پر بنائی گئی انکوائری رپورٹ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے ن لیگ کے 10 ارکان کو معطل کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤ کے دن اسمبلی کے اجلاس میں ان 10ارکان کو معطل کیے جانے کا امکان ہے،ان ارکان میں رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، سمیرا کومل، عظمیٰ بخاری، خلیل طاہر سندھو، زیب النسا اعوان ، رانا لیاقت، صبا صادق، راحیلہ خادم حسین اور طارق مسیح گل کا نام بھ شامل ہے۔سیکرٹریٹ نے بتایا کہ توڑ پھوڑ پر معطلی کا پہلا لیٹر 6 اپریل اور دوسرا لیٹر 7 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔
رکنیت معطل ہونے پر ان تمام ارکان کو اسمبلی میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائو ں کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے لئے انشااللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کامیاب ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار گورنر ہائوس پہنچے اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی۔
جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور نامزد وزیراعلی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پرویز الٰہی پارٹی کے نامزد وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں، پارٹی کے تمام ایم پی ایز اور قیادت ان کی کامیابی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر کام کر کر رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ انشااللہ ہمارے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کامیاب ہوں گے، اتحادی اور ہم ایک ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف متحد ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد میں طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا
🗓️ 2 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی
نومبر
اسرائیل پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے
🗓️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اہلکار نے کہا کہ
نومبر
امریکی حکام سائبر حملوں سے پریشان
🗓️ 7 جون 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ہمارے لیے سائبر حملوں کا
جون
یہ سوچنا کہ نصر اللہ ہتھیار ڈال دیں گے، حماقت ہے: پینٹاگون
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے واشنگٹن پوسٹ کو
ستمبر
ہم لبنان کی سرحدوں پر امن بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں: نیتن یاہو
🗓️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ
جولائی
مشرقی یورپ کے بچوں پر یوکرین جنگ کا اثر
🗓️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریںاقوام متحدہ کی بچوں سے متعلق ایجنسی یونیسف کا کہنا ہے
اکتوبر
جموں و کشمیر مسلمہ بین الاقوامی تنازع ہے، مرتضی سولنگی
🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا
دسمبر
علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید
🗓️ 26 جنوری 2021علی محمد خان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید اسلام آباد(سچ
جنوری