?️
لاہور: (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہو گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کا امکان ہے، تاہم شمال مشرقی و مشرقی پنجاب،کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران شمال مشرقی پنجاب میں تیز اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، نارووال، جھنگ، فیصل آباد، چینوٹ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں بارش کا امکان ہے۔
سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بونیر، کوہاٹ، خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، قلات اور خضدارمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔
کراچی، حیدرآباد، دادو، تھرپارکر، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، مٹھی اور بدین میں بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں رات کے وقت موسلا دھار بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں شام یا رات کے وقت بارش کا امکان ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا
ستمبر
کرونا کی چوتھی لہر سے پہلے ہی سندھ میں پابندیاں عائد ہوں گی
?️ 10 جولائی 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کو
جولائی
پیرو کے سابق صدر فوجیموری 16 سال بعد جیل سے رہا
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:پیرو کی آئینی عدالت نے منگل کے روز 85 سالہ فوجیموری
دسمبر
ٹرمپ نے کیا اپنی احماقت کا اعتراف
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب پرانے دن
فروری
جموں کشمیر میں موسلا دھار بارش، ریڈ الرٹ جاری۔
?️ 26 اگست 2025 جموں: (سچ خبریں) جموں و کشمیر میں گتزشتہ روز دوسرے دن
اگست
پنجاب میں پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان اقتدار کا فارمولا طے
?️ 31 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پیپلز پارٹی اورن لیگ کے درمیان پنجاب میں اقتدار کا فارمولا
مئی
سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے۔ شرجیل میمن
?️ 9 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے
ستمبر
عمران خان نے قوم کو سنائی ایک خوشخبری
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
ستمبر