?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے اسپیکر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس معاملے پر جواب داخل کرنے کے لیے مزید مہلت دے دی۔
جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 24 سابق ایم این ایز کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے خلاف دائر دو ایک جیسی درخواستوں کی اگلی سماعت 18 اپریل کو مقرر کی۔
عدالت نے اعلان کیا کہ گزشتہ تاریخ پر جاری حکم امتناع اگلی سماعت تک مؤثر رہے گا۔ بینچ نے جواب دہندگان بشمول اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت سے قبل درخواستوں پر اپنے متعلقہ جواب داخل کریں۔
مذکورہ 24 نشستوں کے لیے پولنگ پہلے 16 مارچ اور پھر 19 مارچ کو ہونا تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈووکیٹ محسن کامران پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کی۔
مرکزی وکیل بیرسٹر گوہر خان کی عدم موجودگی میں درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ بلال خلیل پیش ہوئے۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس معاملے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے 4 نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ استعفوں کو قبول کرنے کے عمل کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔
ان میں سے ایک درخواست 8 سابق ایم این ایز کی جانب سے دائر کی گئی تھی جن کے استعفے اسپیکر نے 17 جنوری کو منظور کر لیے تھے، اسی روز ای سی پی نے انہیں ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
درخواست گزاروں میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، 6 سابق وفاقی وزرا پرویز خٹک، مراد سعید، عمر ایوب خان، علی امین خان، نورالحق قادری اور شہریار آفریدی اور سابق ایم این اے عمران خٹک شامل ہیں۔
دوسری درخواست مشترکہ طور پر 16 سابق ایم این ایز نے دائر کی تھی، جن کے استعفے 20 جنوری کو قومی اسمبلی کے اسپیکر نے منظور کیے تھے اور الیکشن کمیشن نے انہیں اسی روز ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔
درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے 35 ایم این ایز کے استعفے غیر قانونی طور پر منظور کیے اور 17 جنوری کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جب کہ 35 دیگر ایم این ایز کے استعفے 20 جنوری کو منظور کیے گئے۔
دریں اثنا درخواست گزاروں میں سے ایک، ارباب شیر علی خان، جو پشاور کے ایک سابق ایم این اے ہیں، نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور دیگر سابق ایم این اے ’انصاف‘ کے لیے عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے باہر پارٹی کارکنوں کے خلاف پولیس کی ’زیادتیوں‘ کی وجہ سے کشیدگی پر شدید تحفظات ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی دشمن نے اپنا آخری حربہ کیوں استعمال کیا؟
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ صیہونی دشمن
ستمبر
ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گردہلاک
?️ 22 اپریل 2024ڈی آئی خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور
اپریل
سعودی عرب یمن جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے:یمنی تجزیہ نگار
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے ایک قلم کار اور صحافی علی الدروانی نے کہا
مئی
کشیدگی کو روکنے کا واحد طریقہ امریکہ اسرائیل کی حمایت ختم کرے
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:گارڈین اخبار نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری
غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 سے 80 ارب ڈالر درکار، مدت 16 سے 80 سال تک متوقع
?️ 11 اکتوبر 2025غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 سے 80 ارب ڈالر درکار،
اکتوبر
یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 28 جون 2021برلن (سچ خبریں) یوروپی یونین نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کی مدد کرنے
جون
کیا غزہ پر دوبارہ حملہ ہوگا ؟
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: یونی بین میناچم نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ
مارچ
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور
?️ 5 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی
جولائی