?️
پشاور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی (پشاور) نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے، جو سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان پر حملےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز سی ٹی ڈی نجم الحسنین لیاقت نے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشگردی کی تربیت حاصل کرنے والے داعش کے 2 خودکش بمبار کو گرفتار کیا ہے۔
مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد مولانا فضل الرحمٰن اور اے این پی کے ایمل ولی خان کو نشانہ بنانے والے تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ دہشت گرد حملہ آوروں کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی نشاندہی پر 2 خودکش جیکٹس اور 3 عدد ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کر لی۔
نجم الحسنین لیاقت کا کہنا تھا کہ ایک خودکش حملہ آور کو متنی میرہ پشاور سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی، مزید کہا کہ گرفتار حملہ آور کی نشاندہی پر دوسرے ساتھی طاہر خان کو اچینی سے حراست میں لیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر زیر زمین دفنائے گئے 2 ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیے، مزید کہا کہ ضلع خیبر سے متصل باؤنڈری سے 2 خوکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کا کہنا تھا کہ گرفتار حملہ آوروں کا مولانا فضل الرحمٰن اور ایمل ولی خان کو خودکش حملے میں ٹارگٹ کرنے کا اعتراف کر لیا۔
نجم الحسنین لیاقت نے بتایا کہ حملہ آوروں نے جے یو آئی کے مفتی محمود مرکز کی ریکی بھی کی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد داعش خراسان کے رکن ہیں، دہشت گردوں نے پکتیا افغانستان مرکز سے فدائی ٹریننگ حاصل کی۔


مشہور خبریں۔
الحوثی کا صیہونیوں کا انتباہ
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے سربراہ نے صیہونیوں کو انتباہ
مئی
حکومت کا پنجاب میں تعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لئے بند کرنے کافیصلہ
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے
مارچ
انصاراللہ یمن کا صہیونیوں کے لیے دلچسپ پیغام
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر رکن حزام
جنوری
گزشتہ روز لاپتا ہوجانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے
?️ 2 اگست 2022بلوچستان: (سچ خبریں)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں گزشتہ روز لاپتا
اگست
قطر کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شرط
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ جب تک
جون
کرونا کی چوتھی لہر سے پہلے ہی سندھ میں پابندیاں عائد ہوں گی
?️ 10 جولائی 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کو
جولائی
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف احتجاج
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی حزب اختلاف جماعتوں کے ذریعہ اتحادی کابینہ تشکیل
مئی
عالمی طاقتیں اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
مارچ