پرویز الہٰی کو کرپشن کیس میں نیب کی نئی تحقیقات کا سامنا

?️

لاہور: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو  نے گجرات اور منڈی بہاالدین کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر غبن میں ملوث ہونے پر پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پرویز الہٰی پر ان کے دورِ وزارت اعلیٰ کے دوران متعارف کرائے گئے ترقیاتی منصوبوں میں اپنے قریبی ساتھی، پنجاب کے سابق وزرائے اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور پنجاب اسمبلی کے سابق سیکریٹری محمد خان بھٹی اور سابق ایکس ای این رانا اقبال کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے کا الزام ہے۔

 چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کی جانب سے شروع کیے گئے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کے سلسلے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

نیب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محمد خان بھٹی اور رانا اقبال کی نگرانی میں گجرات اور منڈی بہاالدین میں ترقیاتی منصوبوں کو بنانے اور ان کا ٹھیکا دینے میں رشوتیں حاصل کرنے کے لیے ایک گٹھ جوڑ کام کر رہا تھا۔

زیادہ تر منصوبے معاہدوں کی مکمل رقم حاصل کرنے کے بعد بھی ادھورے رہ گئے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے براہ راست محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو 184 اسکیموں کی جلد منظوری کے احکامات جاری کیے جو سرکاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم اس حوالے سے پرویز الہٰی کے خاندان کے کچھ افراد، سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی اور دیگر کے کردار کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس سے قبل پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ وہ مزید مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں اپنے خلاف مقدمات درج کروانے والوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں مسلح افواج کے ساتھ ہوں اور جو لوگ فوج کے خلاف ہیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

چین نے تائیوان کے ارد گرد 15 جنگی طیارے بھیجے

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:   پیر کو چینی فوج نے تائیوان کے گرد پانچ جنگی

عرب نوجوان کن ممالک کو مضبوط اتحادی سمجھتے ہیں؟

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے

نیوزی لینڈ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے

?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

وزیراعظم عمران خان نے5ارب روپے کی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے

?️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل (AICC) نومبر 2021 میں

عراقی وزیراعظم نے ملک میں مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جو اس وقت

مداح نے دعویٰ کیا کہ جب ہمارا نکاح ہوچکا تو میں مانتی کیوں نہیں؟ ماہ نور بلوچ

?️ 4 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ماہ نور بلوچ نے انکشاف

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ؛ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 288

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:مشرقی بھارت میں تین مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم

کراچی:  شہری ویکسینیشن لگا کر انٹری کے بغیر چلے جاتے ہیں

?️ 11 جون 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسینیشن کے لئے کچھ مراحل سے گزرنا پڑتا ہے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے