?️
کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کراچی والوں سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا، پتنگ، ترازو اور بلا نہیں صرف بلاول کام کر رہا ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلعِ غربی میں 182 ملین روپے سے زائد لاگت کے سڑک بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ سندھ علی احمد جان، چیئرمین موریرو میر بہار ٹاؤن علی اکبر، سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر بھی موجود ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا بابِ خیبر تا سیکٹر 4 اورنگی کی سڑک کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ اہم اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابِ خیبر تا سیکٹر 4 اورنگی کی 15.4 میٹر چوڑی اور 1378 میٹر طویل سڑک پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، سڑک پر اسفالٹ اور ایگریگیٹ بیس کورس کی تعمیربھی کی جا رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے ڈرین سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے، کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے شہریوں کو سفری سہولت ملے گی، شہر کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام یقینی بنائیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے پسماندہ اور نظرانداز علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، ضلع غربی میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری ترقی کے لیے جدید، پائیدار اور معیاری انفراسٹرکچر ناگزیر ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی فلاح کے منصوبے بلا تفریق اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں سڑکوں کی بحالی سے عوام کو ریلیف ملے گا، کچی آبادیوں کو مستقل بنیادوں پر ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے ہر ٹاؤن میں ترقیاتی کام یکساں رفتار اور شفاف انداز میں جاری ہیں، عوام سے کیے گئے تمام وعدے عملی اقدامات اور زمینی حقائق کی صورت میں پورے کیے جا رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی دن رات متحرک ہے۔


مشہور خبریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کی مذمت
?️ 10 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیر قانونی طور پر
جنوری
ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ کی ناکہ بندی کو کم کرنے کے لیے یمن کی پیشگی شرط
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: یمن اور عراق کی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے وقتاً
جولائی
شام میں امریکی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے آج
اگست
اسرائیل فلسطینی قوم کی مکمل نابودی کے درپے ہے:وینزویلا کے صدر
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:صدر وینزویلا نیکولس مادورو نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا
مئی
چیئرمین سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل شہزادہ منصور اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ
اکتوبر
صہیونی فوج تباہی کے مرحلے میں
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان اپنی تقریر کے دوران
جون
قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا یوٹیلیٹی اسٹورز سے برطرفیوں پر وزیر صنعت کو نوٹس
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و
فروری
فلسطینی مزاحمتی تحرمک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جولائی