پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پورے پاکستانی قوم کا متفقہ موقف ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات پر چین کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کردیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے جب کہ چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کی بھرپور حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پیدا ہوتے ہوئے غیر یقینی حالات میں مضبوط پاک چین تعلقات کو فروغ دینا علاقائی امن و استحکام کے لیے نہایت سودمند ہے جب کہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک-چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کر چکے ہیں جب کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کا آہنی دوست ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پورے پاکستانی قوم کا متفقہ موقف ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پر چین کی قیادت سے تشکر کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے جب کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات اور ترقی کی راہ پر سفر جاری رکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کون ہیں؟

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کی نئی وزیر خارجہ دوسری خاتون ہیں جنہوں نے فرانسیسی

عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام

ایران-امریکہ مذاکرات کیسے ہونا چاہیے؟ صیہونیوں کی خام خیالی

?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے حوالے

ٹرمپ کی سفارتی کوششیں ناکام؛ کمپوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان کشیدگی جاری

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے کمپوڈیا اور تھائی لینڈ کے

سام سنگ نے سستے ترین فونز متعارف کرا دیئے

?️ 13 اگست 2021سیئول( سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ برس کے مقابلے

پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ بڑی سطح پر دہشت گردی ہے: لوکاشینکو

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:  بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے

فلسطین کے بارے میں متحدہ عرب امارات کا موقف

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زور

سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات نہیں مانتے تو فی کس 25ہزار جرمانہ کیا جائیگا،اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 5 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل احکامات نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے