🗓️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان مری سے گاڑیاں نکالنے میں رات بھر متحرک رہے، مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ۔ راولپنڈی اسلام آباد سے مری سے آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے‘ راستے آج بھی بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مری کی تمام مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کلیئر کر دیا گیا ہے ، مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا ، جس کے لیے راولپنڈی پولیس ، ضلعی انتظامیہ ،پاک فوج کے جوان اور ہمارے مقامی لوگ رات بھر متحرک رہے ، راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس موجود ہے ، راستے آج بھی بند رہیں گے۔
ادھر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ‘ 90 فیصد سڑکیں کھل گئیں، برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے ، 371 افراد کو آرمی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ، جس کے لیے ریسکیو کا کام پاک فوج اور سول اداروں سب نے مل کر سرانجام دیا جب کہ سیاحوں کی منتقلی میں مقامی افراد نے بھی مدد کی ، جس کی بدولت سیاحوں کو رات سے قبل ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کلڈانہ باڑیاں روڈ کھولنے کا کام جاری ہے ، اس سڑک پر 77 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں تاہم جو گاڑیاں پھنسی ہیں ان میں سیاح نہیں ہیں، وہ گاڑیاں چھوڑ کر خود ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے، اب کلڈانہ باڑیاں کے علاوہ تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
سال کا ایک تہائی حصہ عیاشیوں میں گزارنے والا صدر کس ملک کا ہے؟
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کا اعلان
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: بالآخر غزہ کی پٹی اور اسرائیلی قبضے میں 467 دن اور
جنوری
بشارالاسد کا دورہ چین کیوں اہم ہے؟
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: شام کے صدر بشار الاسد تقریباً 2 دہائیوں کے بعد
ستمبر
افغانستان کے ایک کروڑ بچے تعلیم اور اسکول سے محروم
🗓️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے افغانستان کی سنگین
دسمبر
لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی منصوبے کے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا
🗓️ 25 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے ریور راوی منصوبے کو غیر
جنوری
سعودی حکام کی انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائی
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی حکام انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکن، شاہی خاندان کے
مارچ
ہم پوری دنیا کی مشکلات حل کر سکتے ہیں؛امریکہ کا دعوی
🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے منگل کے روز اپنے پہلے دن کہا
جنوری
نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے
🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے
دسمبر