?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گُلر نے اہم ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکی کے وزیرِ دفاع یاشار گلر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال، جاری دفاعی تعاون کی پیش رفت، اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایئر چیف مارشل نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ اہداف اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر زور دیا جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے، انہوں نے تربیت اور خلائی و ہوابازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیش رفت کو منظم اور تیز کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔
ترک وزیرِ دفاع نے پاک فضائیہ کی جانب سے دی جانے والی گرم جوشی اور مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کیا اور بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے فضائیہ کی عملی تیاری اور قومی خودمختاری کے بھرپور دفاع پر ایئر چیف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، خاص طور پر دفاعی صنعتوں کے درمیان قریبی اشتراک کے ذریعے۔
انہوں نے نئی ٹیکنالوجیز، جدید ایویانکس اور بغیر پائلٹ فضائی نظاموں میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔
ترک وزیرِ دفاع نے پاک فضائیہ کی جانب سے جاری پائلٹ ایکسچینج پروگرام کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے دونوں فضائی افواج کے پیشہ ورانہ فروغ اور عملی ہم آہنگی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تربیتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا اور دو طرفہ و کثیرالملکی فضائی مشقوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیرِ دفاع کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون بڑھانے، دفاعی روابط کو مضبوط بنانے اور مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی شراکت کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر دفاع یشار گُلر بدھ کی صبح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔
مشہور خبریں۔
حماس کا مذاکرات میں پانچ بنیادی اصولوں پر اصرار
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کار کے مطابق حماس مذاکرات میں جنگ بندی،
جولائی
اگرمقبوضہ جموں وکشمیرمیں حالات ٹھیک ہیں تو انتخابات کرائیں:فاروق عبداللہ کا نئی دہلی کو چیلنج
?️ 22 فروری 2023سرینگر: ( سچ خبریں) غیر
فروری
عام انتخابات: 2 ریٹرننگ افسران کی الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے
فروری
پشاور ہائی کورٹ نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی
?️ 7 نومبر 2022پشاور:(سچی خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے
نومبر
عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے، عمران خان
?️ 4 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی وسابق وزیراعظم عمران خان
ستمبر
مہنگائی میں کمی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، سیاسی استحکام بھی لائیں گے، مریم اورنگزیب
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
جون
مسلمان میئر کے ساتھ وائٹ ہاؤس کا توہین آمیز سلوک
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:پراسپیکٹ پارک نیو جرسی کے مسلمان میئر کو وائٹ ہاؤس میں
مئی
وزیر خارجہ کا بھارت کی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے کا فیصلہ
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
جولائی