?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا تاریخ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا سعودی فرمانروا کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے 17 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان سرکاری سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں وفود نے بھی شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور تعاون کی منفرد مثال ہیں، پاکستانی عوام کو سرزمین حرمین شریفین سےخاص عقیدت ہے، 1960 کی دہائی سے دفاعی تعاون پاکستان سعودی تعلقات کا بنیادی ستون رہا ہے، دونوں ممالک کی قیادت تعلقات نئی بلندیوں تک لےجانے کا عزم رکھتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب نے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال، وزیراعظم پاکستان اور ولی عہد سعودی عرب نے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کی عکاسی کرتا ہے، معاہدے کے مطابق کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائےگا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دہائیوں پر مشتمل مضبوط شراکت داری کو باضابطہ شکل دیتا ہے، یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرےگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں 50 سے زائد اسلامی ممالک نے شرکت کی، اجلاس میں اسرائیلی جارحیت پر غور کیا گیا جس میں بےگناہ شہریوں کی شہادت ہوئی۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی اسرائیل کو بڑی دھمکی، ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
?️ 18 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں اور فلسطینی عوامی مزاحمتی تحریک نے
جون
کیا افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا رک گیا ہے؟
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے اس اعلان کے بعد کہ افغانستان سے امریکی فوجوں
جون
کشمیریوں کی قتل گاہ
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل
جولائی
غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی، دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے 11 مارچ کو طلب
?️ 6 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ
مارچ
سعودی عرب ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی تیاری
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی اپنے
مارچ
چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے
جون
سعودی اور امریکی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب اپنی افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے
اگست
عمران خان کی معافی قبول، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی
اکتوبر