🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بھارت کشیدگی نے چین کو انٹیلی جنس کے وسیع مواقع فراہم کر دیے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تنازع، چین کو بھارت کے ساتھ اس کی دشمنی میں انٹیلی جنس کی بھرپور پیداوار فراہم کرتا ہے، کیوں کہ چین اپنے لڑاکا طیاروں اور پاکستان کی جانب سے کارروائی میں استعمال ہونے والے دیگر ہتھیاروں سے اعداد و شمار حاصل کر رہا ہے۔
سیکیورٹی تجزیہ کاروں اور سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ چین کی فوجی جدیدکاری اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ وہ اپنی سرحدی تنصیبات اور بحر ہند کے بحری بیڑوں کے ساتھ ساتھ خلا سے بھی بھارتی اقدامات کا گہرائی سے جائزہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سنگاپور سے تعلق رکھنے والے سیکیورٹی تجزیہ کار الیگزینڈر نیل کا کہنا ہے کہ ’انٹیلی جنس کے نقطہ نظر سے یہ چین کی سرحدوں پر مواقع کا نایاب ہدف ہے، جس میں اس کا ایک اہم ممکنہ حریف شامل ہے۔
دو امریکی حکام کا ماننا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 پاکستانی لڑاکا طیارے نے کم از کم 2 بھارتی فوجی طیاروں کو مار گرایا، جن میں سے ایک فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارہ تھا۔
بھارت نے سرکاری سطح پر اپنے کسی طیارے کے نقصان کا اعتراف نہیں کیا، جب کہ پاکستان کے وزرائے دفاع اور خارجہ نے جے 10 طیاروں کے استعمال کی تصدیق کی ہے، لیکن اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ کون سے میزائل یا دیگر ہتھیار استعمال کیے گئے۔
پاک بھارت فضائی تصادم دنیا بھر کی افواج کے لیے ایک نادر موقع تصور کیا جارہا ہے کہ وہ فعال لڑائی میں پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کریں، اور اسے جنگ کے لیے اپنی فضائی افواج کو تیار کرنے میں استعمال کریں۔
مسابقتی علاقائی جوہری طاقتوں، بھارت اور چین کو وسیع پیمانے پر طویل المدتی تذویراتی حریف کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو 3 ہزار 800 کلو میٹر طویل ہمالیائی سرحد کا اشتراک کرتے ہیں، جو 1950 کی دہائی سے متنازع ہے اور 1962 میں دونوں ایک مختصر جنگ بھی لڑچکے ہیں۔
سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں نے سرحد پر اپنی فوجی تنصیبات اور صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے، لیکن خلا سے ہی چین انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
لندن میں قائم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس) نے نوٹ کیا کہ چین اب 267 سیٹلائٹ تیار کر رہا ہے، جن میں 115 انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے لیے وقف ہیں، جب کہ مزید 81 فوجی الیکٹرانک اور سگنل معلومات کی نگرانی کرتے ہیں، یہ ایسا نیٹ ورک ہے جو بھارت سمیت اپنے علاقائی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے، اور امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
ہوائی کے پیسیفک فورم تھنک ٹینک میں معاون فیلو نیل نے کہا کہ خلائی اور میزائل ٹریکنگ کی صلاحیتوں کے لحاظ سے، چین اب چیزوں کی نگرانی کرنے کے قابل ہونے کے لحاظ سے بہت بہتر ہے۔
چین کی وزارت دفاع نے فوری طور پر اپنے فوجی سیٹلائٹس کی تعیناتی کے بارے میں ’رائٹرز‘ کے سوالات اور انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے بارے میں دیگر سوالات کا جواب نہیں دیا۔
پاکستان کے ملٹری میڈیا ونگ اور وزیر اطلاعات نے بھی فوری طور پر چین کے ساتھ معلومات کے تبادلے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
بھارت نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن برطانیہ میں اس کے ہائی کمشنر وکرم ڈورائی سوامی نے جمعرات کو اسکائی نیوز کو بتایا تھا کہ پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات بھارت کے لیے باعث تشویش نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ چین کو اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کی ضرورت ہے، جس میں ہم بھی شامل ہیں۔
میزائلوں کی تعیناتی
تجزیہ کاروں اور سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ چینی ملٹری انٹیلی جنس ٹیمیں بھارت کی جانب سے فضائی دفاع کے استعمال، کروز اور بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی خواہشمند ہوں گی۔
کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کے براہموس سپرسونک کروز میزائل کی کسی بھی قسم کی تعیناتی خاص دلچسپی کا باعث ہوگی، تاہم ایسا نہیں لگتا کہ اسے جنگ میں استعمال کیا گیا ہے۔
چین نے سمندر میں بھی اپنی انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے میں اضافہ کر دیا ہے۔
اوپن سورس انٹیلی جنس ٹریکرز کا کہنا ہے کہ چین حالیہ برسوں میں بحر ہند میں تیزی سے فعال ہوا ہے، چین نے خلائی ٹریکنگ جہازوں کے ساتھ ساتھ سمندری تحقیق اور ماہی گیری کے جہازوں کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا ہے۔
علاقائی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ چینی بحریہ بحر ہند میں وسیع پیمانے پر جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی کے بارے میں نسبتاً محتاط رہی ہے، لیکن وہ فعال طور پر دوسرے جہازوں کے حوالے سے انٹیلی جنس تلاش کرتی ہے۔
گزشتہ ہفتے کچھ ٹریکرز نے دیکھا کہ چین کے ماہی گیر بحری جہازوں کے غیر معمولی طور پر بڑے بیڑے بحیرہ عرب میں بھارتی بحری مشقوں سے 120 ناٹیکل میل کی حدود میں گھوم رہے تھے، حالاں کہ یہ وہ وقت ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے۔
پینٹاگون نے چین کی فوجی جدیدکاری کے بارے میں رپورٹیں پیش کی ہیں، اور تجزیہ کاروں نے نوٹ کیا کہ چین کے ماہی گیری بیڑے باقاعدگی سے ایک مربوط ملیشیا کا کام انجام دیتے ہیں، جو انٹیلی جنس اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اوپن سورس ٹریکر ڈیمن سیمون نے یکم مئی کو بھارت کی بحری مشقوں کے قریب 224 چینی بحری جہازوں کی تعیناتی کے حوالے سے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ جہاز ممکنہ طور پر سننے والے مراکز کے طور پر بھی کام کر سکتے ہیں، جو ترقی کی رفتار اور ردعمل کے انداز کا پتہ لگاتے ہیں، اور اپنے اسپانسرز کو ابتدائی خبردار کرنے والی بحری انٹیلیجنس فراہم کرتے ہیں۔
چینی حکام عام بحری جہازوں کے ذریعے ’ماہی گیری ملیشیا‘ یا انٹیلی جنس کے کام کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتے۔
پاکستان کے ساتھ اپنے گہرے اور وسیع اسٹریٹجک تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیجنگ سے یہ توقع بھی کی جا سکتی ہے کہ وہ اپنے سفیروں اور فوجی ٹیموں کے نیٹ ورک سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔
سنگاپور کے ایس راجرتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے چینی سیکیورٹی اسکالر جیمز چار نے کہا کہ پاکستان میں چینی فوجی مشیروں اور دیگر اہلکاروں کی موجودگی سب کو معلوم ہے کہ کس طرح پاکستان کی وزارت دفاع چین سے اپنے جدید ترین فوجی سازوسامان درآمد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) متعلقہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گی۔
مشہور خبریں۔
لبنان کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف
جون
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اور امریکی سیکیورٹی کی کمزوریوں پر ایک نظر
🗓️ 1 اپریل 2021(سچ خبریں) کہتے ہیں کہ دوسروں کا برا چاہنے والے کے ساتھ خود
اپریل
جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف تحریک میں حمایت کی یقین دہانی
🗓️ 3 جون 2024ملتان: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت مخالف
جون
ڈیپ سیک کا نیا اے آئی ماڈل ’آر 2‘ لانچ کرنے کا اعلان، امریکا کی پریشانی میں اضافہ
🗓️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ’ڈیپ سیک‘ نے مصنوعی ذہانت کا
فروری
بائیڈن اور اس کا مجرم خاندان زیلنسکی کا مقروض ہوگا، امریکہ نہیں:امریکی سنیٹر
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:متعدد امریکی ریپبلکن نمائندوں نے واشنگٹن سے یوکرین کی امداد بند
اکتوبر
اسد قیصر نےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلانے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا
نومبر
ملکہ الزبتھ سامراجی طاقت: آسٹریلوی سینیٹر
🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ایک آسٹریلوی سینیٹر نے حلف اٹھاتے وقت ملکہ الزبتھ دوم کو
اگست
ترکی کے انتخابات اور امیدواروں کے پروپیگنڈے میں مذہبی جذبات کا کردار
🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہیں اور ملک
مئی