پاک بھارت فضائی جھڑپ طویل ترین قرار، حملوں کے بعد پاکستان نے5 طیارے گرائے

بھارتی طیارہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے 5 لڑاکا طیاروں کو گرائے جانے کے بارے میں سینئر پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً 125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کچھ مواقع پر 160 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی آفیشلز نے بھی اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ذرائع کے مطابق امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ 3 طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں لیکن ان کی وجوہات ابھی واضح نہیں۔

معروف امریکی جریدے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک طیارہ بھارتی پنجاب میں اور ایک مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا، مقبوضہ کشمیر میں تباہ شدہ طیارے کے فیول ٹینک پر تجزیے میں سامنے آیا کہ یہ رافیل یا میراج طیارہ تھا، لیکن طیارے کے تباہ شدہ فیول ٹینک سے یہ معلوم نہيں ہوسکا کہ یہ ٹینک کسی ایسے طیارے کا تھا جو دشمن کی فائرنگ سے نشانہ بنا ہو۔

مشہور خبریں۔

میوزک شائقین کے لیے ٹک ٹاک کا نیا فیچر

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے موسیقی کے

سید حسن نصر اللہ کی ذہانت زبانزد حاص وعام

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ اسرائیل

لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ اور اسرائیل کا دھوکہ

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل، حزب اللہ کو

اسلامی جہاد کے خوف سے تل ابیب کے حفاظتی اقدامات

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  صہیونی فوج نے اسلامی جہاد تحریک کے انتباہ کے بعد

عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے: وزیر خارجہ

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے

بھوک یمنیوں کے خلاف سعودی اتحاد کا ہتھیار ہے: صنعا

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:    یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی

یمنی عوام دوبارہ سڑکوں پر

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: صنعا، صعدہ اور حجہ سمیت یمن کے مختلف صوبوں میں غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے