پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج مارے گئے

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 54 خوارج مارے گئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب اور اس کے بعد 26 اور 27 اپریل 2025ء کی رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان افغانستان سرحد کے راستے بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا، سکیورٹی فورسزنے مؤثر حکمت عملی کے تحت دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، اس دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک خوارجیوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج اپنے غیرملکی آقاؤں کے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے، فتنہ الخوارج کی یہ کاروائی واضح کرتی ہیں کہ وہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، ایسی کارروائی ریاست اور عوام کے ساتھ غداری اور کے مترادف ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس بات پر زور دیا گیا کہ بھارت کا سٹریٹجک مقصد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹانا ہے تاکہ فتنہ الخوارج کو سانس لینے کا موقع دیا جا سکے، ہماری مسلح افواج کے بھرپور حملوں سے بری طرح پسپا ہو چکا ہے، سکیورٹی فورسز نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بڑے سانحے کو بروقت روک دیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ یہ دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں کسی ایک کارروائی میں سب سے زیادہ خوارج کو ہلاک کرنے کا ریکارڈ ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم ہیں، ایسی جرات مندانہ اور فیصلہ کن کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور اس امر کا ثبوت ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

موبائل فون سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ آج ہوگا: شیخ رشید

🗓️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلامی تعاون تنظیم

اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس کا نیا بحران

🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی سمیت اپنے اہداف حاصل کیے

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ پینتیس سال میں 919بچے شہید کئے

🗓️ 20 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں)  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

بلوچستان: ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

🗓️ 23 نومبر 2023بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران محکمہ

سربراہ کو تمام اختیارات دینے سے متعلق پیمرا کا فیصلہ کالعدم قرار

🗓️ 5 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)

نگراں وزیراعظم کا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل میں جانیکا اعلان

🗓️ 27 اکتوبر 2023اسلام آ باد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل

🗓️ 7 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

یمنی فورسز نے صوبہ حجہ کے ایک اسٹریٹیجک علاقے کو کنٹرول میں لیا

🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:  جارحین اور ان سے وابستہ عناصر کے خلاف جنگ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے