?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ اور چیک پوسٹیں ختم کرنے کی حمایت کرنے والے شر پسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ رسید کر دیا گیا۔
پاک افغان طورخم بارڈر پر 15 ستمبر کو انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے بڑی کامیاب کارروائی کے دوران شہد کی مکھیوں سے لدے ایک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس برآمد کی، جن کی مالیت تقریباً 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ننگرہار، افغانستان کے رہائشی ڈرائیور مومند اکرام کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے بارڈر ٹرمینلز پر سخت اقدامات اور حفاظتی نگرانی کی مخالفت ہمیشہ انہی جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے ہوتی ہے، جن کی پشت پناہی اور سہولت کاری کے پیچھے سیاسی لیڈران اپنے مالی مفادات کے تحفظ کیلئے کھڑے ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ منشیات سمگلنگ محض ایک جرم نہیں، یہ پورے کرائم ٹیرر نیٹ ورک کی سب سے بڑی شاخ ہے، جس کی جڑیں سرحد کے دونوں جانب پھیلی ہوئی ہیں۔
ان نیٹ ورکس کے ذریعے حاصل ہونے والی غیر قانونی آمدن نہ صرف نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں دھکیلتی ہے بلکہ دہشت گردی، اسلحہ اسمگلنگ اور منظم جرائم کو بھی مالی سہولت کاری فراہم کرتی ہے۔
مشہور خبریں۔
کوئٹہ: تاجروں کا تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان
?️ 11 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) تاجروں نے حکومتی پابندی ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی
مئی
شام کی حسکہ جیل پرحملے میں 350 داعشی ہلاک
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے داعش کی شامی جیل حسکہ
فروری
ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس، عمران خان نے فیصلے کیخلاف انٹراکوٹ اپیل دائر کردی
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس میں بانی پی
جولائی
صیہونی میڈیا کا یمن کی اسٹریٹجک فتح کا اعتراف
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے محاذ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کے
جولائی
بحرین کے سیاسی قیدیوں کی بتدریج موت
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپ کے انسانی حقوق اور جمہوریت کا کہنا ہے کہ آل
دسمبر
غزہ میں امریکہ کے مذموم مقاصدکیا ہیں؟
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:امریکی حکومت 6 ماہ سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی
مارچ
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گزشتہ پینتیس سال میں 919بچے شہید کئے
?️ 20 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
نیتن یاہو کا انتخابی مہم میں عجیب و غریب دعوی
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ان کے
مارچ