پاکستان کے عوام کو سلام، امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ سربراہ ایرانی وفد

اسلام آباد مذاکرات

?️

لاہور (سچ خبریں) ایرانی وفد کے سربراہ سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کریں ہمارا اعتماد حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں؟۔

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے ایکس پر لکھا ہے کہ ایرانی وفد میں میرے ساتھیوں نے مستقبل کی جانب دیکھتے ہوئے تجاویز پیش کیں، مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے قبل اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس ضروری حسنِ نیت اور ارادہ موجود ہے، لیکن گزشتہ دو جنگوں کے تجربات کی وجہ سے ہمیں مخالف فریق پر اعتماد نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر محاذ کو، فوجی جدوجہد کے ساتھ ساتھ، اقتدار کی سفارت کاری کا ایک اور ذریعہ سمجھتے ہیں تاکہ ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے، اور ہم ایران کے قومی دفاع کے چالیس دنوں کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کی کوششوں میں ایک لمحے کے لیے بھی کمی نہیں آنے دیں گے۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ میں اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کا بھی شکر گزار ہوں جس نے ان مذاکرات کے عمل کو آسان بنانے میں کردار ادا کیا، اور میں پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایران 9 کروڑ افراد پر مشتمل ایک قوم ہے، میں ایران کے تمام بہادر عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے رہبرِ اعلیٰ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اپنے بچوں کی حمایت کی اور ہمیں اپنی دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا، اس پر میں ان کا ممنون ہوں، اور ان 21 گھنٹوں پر مشتمل سخت مذاکرات میں شریک اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں: شاباش، اللہ آپ کو قوت دے۔

انہوں نے ایکس پر آخر میں لکھا کہ زندہ باد اور ہمیشہ قائم رہے ہمارا پیارا ایران!

مشہور خبریں۔

وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز جاری کرنے کا معاملہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھیج دیا

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے

امریکہ نے خطے کو باروڈ میں تبدیل کر دیا ہے: چائنہ ڈیلی

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: سنگاپور میں جمعہ سے اتوار تک 22ویں شنگری لا ڈائیلاگ

لیپڈ: امریکی نیتن یاہو سے نفرت کرتے ہیں

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کے سربراہ یائر لاپڈ نے امریکہ اور

امدادی ڈرپ غزہ پہنچی لیکن1,000 کے بجائے 73 ٹرک

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ میونسپلٹی کے ترجمان حسنی مہنا نے بتایا کہ کل غزہ

اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ کے ساحل پر حملہ 

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 41ویں روز

وزراء نے لیا ویڈو اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

?️ 13 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 2018 کے سینٹ انتخابات کا ویڈیو اسکینڈل سامنے

آزاد کشمیر الیکشن: گنتی جاری، تحریک انصاف کو برتری حاصل

?️ 25 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر قانون سازا اسمبلی کے انتخاب کے

اسرائیلی فوج میں فوجی نافرمانی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج میں ایک صیہونی فوجی کی بغاوت کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے