سچ خبریں: بھارتی وزیر اعظم مودی کے پاکستان مخالف تبصرے پر دفتر خارجہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی، اور حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بھارت کو دہشت گردی کے الزامات لگانے کے بجائے غیر ملکی علاقوں میں قتل، بغاوت، اور دہشت گردی کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا پاکستانی کیلئے ’حیران کن نہیں‘، سیکرٹری خارجہ
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کی حفاظت کے لیے کسی بھی جارحیت کے خلاف پختہ عزم اور صلاحیت رکھتا ہے، جیسا کہ فروری 2019 میں بھارتی مداخلت کے خلاف سخت ردعمل سے ظاہر ہے۔
مزید پڑھیں: پلوامہ حملے پر ستیہ پال کے انکشافات نے پاکستانی مؤقف کی ایک بارپھر تصدیق کردی، ترجمان دفترخارجہ