پاکستان کی بھارت سے فتح پر شہریوں کا جشن، ریلیاں، فوجی جوانوں پر پھول نچھاور

پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بھارت سیزفائر اور فتح کے بعد مختلف اضلاع میں شہری افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں شہریوں نے ’فتح ریلی‘ نکالی، ریلی میں سبزہلالی پرچم اٹھائے شہریوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ فواج پاکستان نے پاکستانی قوم کے سر فخر سے بلند کردیے، خون کے آخری قطرے تک افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،یہ بھارت کی نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کی شکست ہے، ہماری پاک فوج نے بہادری سے فرانس،اسرائیلی اور روس کی جدید ٹیکنالوجی کو تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ میں شہریوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بارڈر سے آنے والے پاک فوج کے ٹینکوں اور اہلکاروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پاکستان کا جھنڈا اٹھائے شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے، شہریوں نے ٹینکوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پاکستان کی بھارت سے فتح پر جشن منایا گیا،شہریوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز نے بھارت کا تکبر خاک میں ملا دیا۔

پشاور میں بھی بھارت سے فتح کی خوشی میں شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، پوری قوم نے کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا ملٹی مشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ’ایم ایم ون‘ خلا میں روانہ

?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد

بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اویس لغاری

?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ

خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس

موساد کے 15 جاسوس ترکی میں گرفتار

?️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: ترک انٹیلی جنس سروس ترک سکیورٹی فورسز نے صیہونی حکومت کو

ترکی کے جنگلات میں لگی آگ میں بھی امریکہ کا ہاتھ

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:جہاں ایک طرف ترکی کے جنگلوں میں جان بوجھ کر آگ

کل جماعتی حریت کانفرنس کااسلامی اورتاریخ کشمیر کی کتابیں ضبط کرنے پراظہار تشویش

?️ 17 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

صیہونی حکومت عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: بنجمن نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ میں 60

بھارتی امداد واہگہ سرحد سے طورخم پہنچائی جائی گی: عاصم افتخار

?️ 4 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی انسانی امداد کو افغانستان پہنچانے کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے