?️
(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیانات کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثر افغان شہریوں کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پڑوسی ملک بھیج دی گئی ہے۔
افغانستان میں سیلاب کی وجہ سے 22 افراد کے ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوئے ہیں، واقعے میں سینکڑوں گھر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔
افغانستان کے شہریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف متاثرین کے لیے امداد کا وعدہ کیا اور بین الاقوامی برادری سے بھی وعدہ کیا کہ افغان شہریوں کو مدد فراہم کریں۔
دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں افغان شہر مزار شریف میں سی 130 طیارے کے ذریعے ایمرجنسی امداد بھیج دی گئی ہے، جس میں ٹینٹ، آٹا، چاول، اور چینی شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ دوسرے طیارے میں کھانا اور رہائش کا سامان موجود ہے جو ’ جذبہ خیر سگالی کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے بھیجا جارہا ہے‘۔
ایف او نے مزید کہا کہ ’پاکستان بطور پڑوسی ملک افغان عوام کی انسانی امداد سب سے آگے ہے اور امید کرتا ہے کہ بین الاقوامی برادری بھی افغانستان کے متاثرہ شہریوں کو بروقت امداد اور مالی معاونت کی فراہمی میں فعال کردار ادا کرے گی‘۔
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹر پیغام کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے آئندہ دنوں میں مزید امداد کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا کہ ’پاکستان ہر اچھے برےوقت میں اپنے افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، بین الاقوامی برادری کو اس وقت جب افغان شہریوں کو ان کی مدد کی ضرورت ہے انہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
دریں اثنا افغانستان میں موجود پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے ٹوئٹ کیا کہ ’پاکستان کے ناظم الامور سیف اللہ نے امدادی اشیا کی کھیپ مزارِ شریف ائیر پورٹ پر افغان ڈیزاسٹر منیجمنٹ تنظیم کے حوالے کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سامان میں ٹینٹ، کھانے کی اشیا اور ادویات شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ لانچ کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ
جنوری
افغان خواتین اکیلے جہاز کا سفر نہیں کرسکتیں:طالبان
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغان خواتین بغیر اپنے محرم
مارچ
مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں
جولائی
اسرائیل حزب اللہ سے شکست کے بعد جنگ بندی کی فکر میں
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی حلقوں کی جانب سے اسرائیلی فوج اور کابینہ پر
نومبر
الجزائر کا جھوٹی معلومات فراہم کرنے پر سعودی چینل کا لائسنس منسوخ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس
اگست
الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
مارچ
پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ریکوڈک منصوبے سے
نومبر
ہسپانوی اشاعت نے جنگ میں یوکرینی فوج کے بھاری نقصانات کا اعتراف کیا
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پیس نے اطلاع دی ہے کہ فروری 2022
مارچ