🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا میں معمولی اضافے کے ساتھ ملک بھر میں ایک ہزار683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ مزید24 افراد کا انتقال ہوگیا اور اب تک مجموعی اموات 22ہزار493ہوگئیں، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 24 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار493 ہوگئیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 50ہزار531 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار683 مثبت کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 34 ہزار13 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار633 ہو گئی جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار303 ، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 347، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار855 اور بلوچستان میں 27 ہزار 502ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 728 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔خیال رہے این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔
مشہور خبریں۔
22 سالہ سیاہ فام امریکی کے قتل کے خلاف احتجاج
🗓️ 6 فروری 2022سچ خبریں:امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہرمنیاپولس میں مظاہرین نے 22 سالہ سیاہ
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ: 9 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع
🗓️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین
مئی
18 بار عمر قید کی سزا پانے والا فلسطینی قیدی
🗓️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:علی الرجبی نامی وہ فلسطینی مجاہد جو 18 بار عمر
اپریل
میری موت کی افواہوں پر لوگ مجھے ہی کال کرتے ہیں، بہت شرمندگی ہوتی ہے، اسما عباس
🗓️ 3 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ سوشل
دسمبر
پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں: بائیڈن
🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر
اکتوبر
مالی میں فرانسیسی فوج کی غیرقانونی موجودگی کے خلاف شدید مظاہرے کیئے گئے
🗓️ 30 مئی 2021مالی (سچ خبریں) مالی میں سینکڑوں افراد نے ملکی فوج کی حمایت
مئی
کورونا کا شکار ہونے کے بعد صدر مملکت کی صحت کے بارے میں خبر سامنے آگئی
🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آبا(سچ خبریں) کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگنے کے بعد صدر
اپریل
کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دے دی گئی
🗓️ 1 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر
دسمبر