🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک سے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنےکیلئے ایران اور افغانستان کیلئے نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی نافذ کردی، نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق پیدل بارڈرکراس کرنےوالوں پر ہو گا،نئی پالیسی کا نفاذ 4 اور 5 مئی کی شب سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پڑوسی ممالک سے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایران ، افغانستان کیلئے لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی میں تبدیلی کردی۔ان سی او سی کا کہنا تھا کہ لینڈ بارڈرمینجمنٹ پالیسی پرنظر ثانی نئے کورونا کی منتقلی روکنےکیلئےکی ہے، نئی پالیسی کا نفاذ 4 اور 5 مئی کی شب سے ہو گا جبکہ پالیسی 20،19 مئی کی شب تک نافذالعمل رہے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق پیدل بارڈرکراس کرنیوالوں پر ہو گا،ا کارگو،باہمی تجارت،افغان ٹرانزٹ ٹریڈپرنئی پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا ، ایران ،افغانستان بارڈرٹریمنلزہفتہ بھرکھلےرہیں گے۔
ان سی او سی نے بارڈر پرہیلتھ اسٹاف، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نفری بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈرپرنفری بڑھانےکامقصدٹیسٹنگ پروٹوکولزپرعملدرآمدیقینی بنانا ہے۔ اس سے قبل این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا، جائزےکامقصدزمینی راستےسےآمدورفت اوربارڈرپرکوروناپروٹوکول کویقینی بناناہے۔
مشہور خبریں۔
روس اور پاکستان کے درمیان مشترکہ انسداد دہشت گردی مشقوں کا آغاز
🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: دوستی 2024 کے عنوان سے روس اور پاکستان کے درمیان مشترکہ
اکتوبر
لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں
فروری
فرانسیسی انتخابات میں ہیرا پھیری
🗓️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز شروع
جولائی
انتخابات میں حصہ لینے کیلئے چوہدری پرویز الہیٰ کا سپریم کورٹ سے رجوع
🗓️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ
جنوری
وزیر اعظم مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات جلد دورہونے کے لئے پر امید
🗓️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی وجہ سے عارضی
ستمبر
غزہ میں ناکامی کی وجہ سے صہیونیوں کا پاگل پن
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جون
ایمنڈ نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا
🗓️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ
دسمبر
بلوچستان: تربت میں نیول ایئربیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک سپاہی شہید
🗓️ 26 مارچ 2024تربت: (سچ خبریں) بلوچستان کے شہر تربت کے قریب نیول ایئر بیس
مارچ