?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر کہا کہ پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے مسلمانان ہندنےمشکلات سےنکل کر آزادی حاصل کی، مختلف بہانوں سےہم پر3جنگیں مسلط کی گئیں، افغانستان کےحالات خراب ہوئے تو پاکستان نے دہشت گردی کا سامنا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایوان صدرمیں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ہوئی ، جس میں صدرڈاکٹرعارف علوی نے ایوان صدرمیں پرچم کشائی کی، تقریب میں اسپیکرقومی اسمبلی،چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزرا سمیت سروسزچیفس نے شرکت کی۔
صدرعارف علوی نے ایوان صدرمیں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے74سال مکمل ہونےپرقوم کومبارکباددیتاہوں، یہ اچھا موقع ہے کہ آج ہم دل کی بات کریں، آج ہمیں احساس ہے کہ کتنی مشکلوں سےآزادی حاصل کی گئی۔
عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اب زراعت کےساتھ صنعتی اورآئی ٹی ملک بننےجارہاہے، برصغیراور اس خطےمیں اسلحے کی دوڑشروع کردی گئی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانی و مالی نقصان ہوا، جس کے لئے پولیس،افواج،معاشرے،اپنےلوگوں کوخراج تحسین پیش کرناچاہتاہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے35لاکھ سےزائدافغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے، پاکستان نےآزمائشوں اورمشکلات کےباوجودترقی کا سفر جاری رکھا، پاکستان کا جوہری طاقت بننا بڑی کامیابی ہے،صدر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نےانسانی ہمدردی کی بساط بچھائی، کورونا کیخلاف کامیابی ہم سب کی طاقت ہے، پاکستان کی برآمدات 31ارب ڈالرتک پہنچ چکی ہیں اور پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، یکساں تعلیمی نصاب بہت بڑاقدم ہے۔
عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےکوروناکےباوجوداحساس پروگرام جاری رکھا، نوجوان حکومت کےقرضہ اسکیم پروگرام سےاستفادہ کریں۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بھارت کامقبوضہ کشمیرمیں گھناؤناجرم جاری ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم پرتوجہ دے، بھارت پاکستان پر3جنگیں مسلط کرچکاہے ، بھارتی آئین میں کشمیر کے ذکرکی بنیاد ہی نہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کاتناسب بدلنےکی کوشش کررہاہے، مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیری خواتین سےزیادتی کی گئی، لاکھوں کشمیریوں کوشہیدکیاگیا، ہندوتوا،آرایس ایس کی سوچ بھارتی لیڈرشپ پرحاوی ہے، لاہورواقعہ،کلبھوشن یادیوآپ کو یاد ہی ہے۔
عارف علوی نے کہا پاکستانی بہن بھائیوں فیک نیوزچاہےاندرسےکیوں نہ نکلےآپ احتیاط کرو، امیدرکھتاہوں کہ امن قائم ہوگا، پاکستان نےافغانستان جنگ کی بہت بڑی قیمت اداکی، افغانستان میں امن سےزیادہ فائدہ افغان بھائیوں کوہوگا، پاکستان بہت تیزی سےترقی کےراستےپرچل رہاہےاورچلتارہےگا۔


مشہور خبریں۔
ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ: حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر
اپریل
فلسطین لبریشن کی اسرائیل کو شدید دھمکی
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: عوامی فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین کے ترجمان مہر الطاہر
جولائی
موٹروے کیس: کیس کا فیصلہ ،مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی
?️ 20 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ
مارچ
پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان ختم کر دئے
?️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
جون
امریکہ نے ایران سے کیا مطالبہ کیا ہے؟
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے
اپریل
سعودی عرب میں اسرائیلی طیارے کی لینڈنگ
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اس حکومت
اگست
فرانسیسی ٹریڈ یونینوں نے میکرون کو خبردار کرتے ہوئےملک کو گھیرے میں لیا
?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہوائی اڈے کے کارکنوں کی ہڑتال کے باعث آنے والے
مارچ
روس یوکرین جنگ کا حقیقی فاتح کون ہے؟
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یوکرین میں خبروں کی بمباری نے حقیقی خبروں کو اس ملک
جون