پاکستان کا امریکہ کو انکار:امریکہ میں جمہوریت سے متعلق ہونے والے مکالمے میں شرکت سے پاکستان کا انکار

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ امریکہ میں جمہوریت کےعنوان سے مکالمے کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پاکستان سے 3 منٹ پر محیط ریکارڈڈ بیان دینے کا کہا گیا جب کہ سوال و جواب سیشن میں پاکستان شامل نہیں ہوگا جس پر ہم نے اس مکالمے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے امریکہ میں جمہوریت سے متعلق ہونے والے مکالمے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ ملک چھوٹے بڑے ہوتے ہیں مگر خود مختاری ، سالمیت عزیز ہوتی ہے ، ہم کشیدگی کے قطعی حامی نہیں ہیں ، جنگیں معاشی بحرانوں سمیت ہمہ قسم کے مضمرات کا باعث ہوتی ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے اور دنیا پر مرتب ہوتے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پرامریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاجی مراسلہ تھما دیا ، امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ، دفتر خارجہ سے معلوم ہوا ہے کہ قائم مقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ، امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں دفاع ، توانائی، اطلاعات و نشریات ، داخلہ ، خزانہ، انسانی حقوق، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیفس ، قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سلامتی مشیر نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی تھی، کمیٹی نے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیا ، حکومت نے خط کا بھرپور جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

مشہور خبریں۔

اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ عظمی بخاری

?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

ویتنام کے صدر مستعفی

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت

ڈالر کی حالت زار؛روس کیا کہتا ہے؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: روسی صدر نے برکس سربراہی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے

5 سیاست دان جن کی مقبولیت سے اردگان ترکی میں پریشان ہیں

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران کے باوجود، اردگان کے اپوزیشن

صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ آگ کے خلاف آگ ہے: صنعا

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے پیر

ہمیں غزہ میں قتل عام کا حکم دیا گیا تھا: اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات "ہارٹز” نے ایک رپورٹ میں کئی اسرائیلی افسروں اور

ایران اور آذربائیجان کے تعلقات بہترین سطح پر

?️ 21 جولائی 2025آذربائیجان کے صدر الہام علیٰ اف نے "شوشا میڈیا فورم” کے موقع

بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے