?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس وفاقی وزیر برائے منصوبہ اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان، چین کی کورونا ویکسین کین سینو بائیولوجکس وسیع پیمانے پر درآمد کرے گا جس کی 30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر بنائی جائیں گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں اسد عمر نے کہا کہ اپریل کے وسط تک ہمیں وسیع پیمانے پر کین سینو ویکسین مل جائے گی جس سے ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بنائی جائیں گی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘وسیع پیمانے پر حاصل ہونے والی ویکسین کی خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، جس کے لیے خصوصی آلات خرید لیے ہیں اور عملے کو تربیت دی جارہی ہے’۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کین سینو ویکسین کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچ رہی ہے، یہ وہ ویکسین ہے جس کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں پاکستان شریک ہوا تھا اور یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کسی ویکسین کے ٹرائل کا حصہ بنا’۔
واضح رہے کہ کین سینو ویکسین ان چار کورونا ویکسینز میں سے ایک ہے جس کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے منظوری دی تھی۔
دیگر ویکسینز میں چین کی ہی سائینوفارم، روس کی اسپوتنک فائیو اور آکسفورڈ یونیورسٹی۔ایسٹرازینیکا کی ویکسین شامل ہیں۔
کمپنی نے گزشتہ ماہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں ٹرائل کے بعد ویکسین کی افادیت کے ابتدائی نتائج جاری کیے تھے، جس کے مطابق ویکسین علامات والی کورونا کیسز سے بچانے میں 65.7 فیصد اور شدید بیماری سے بچانے میں 90.98 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔
پاکستان میں ویکسین علامات والی کورونا کیسز سے بچانے میں 74.8 فیصد اور شدید بیماری سے بچانے میں 100 فیصد موثر ثابت ہوئی۔پاکستان کو چند روز میں سائینوفارم ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں ملنے کا بھی امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ شدو مد سے جاری ہے جبکہ وعدے کے مطابق اب تک بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے ویکسین بھی نہیں مل سکی، جس پر وفاقی حکومت نے صوبوں کو ویکسین کی خریداری کا مشورہ دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کیلئے کوشاں بلاک کا حصہ بن گیا۔
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نئے فوسل فیول معاہدے کے لیے کوشاں
دسمبر
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پاک فوج
?️ 13 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کو
اکتوبر
ایک نیا کورونا طوفان اپنے راستے پر ہے: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو خبردار کیا
دسمبر
الاقصی طوفان کے بعد صیہونی حکومت ہینگ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اور عبرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اطلاعات کے
اکتوبر
تل ابیب کے لیے "جدید کے رتھ” کے خطرات؛ صیہونیوں کے درمیان خلیج کو بڑھانا
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: گڈیون آپریشن نہ صرف غزہ میں صہیونیوں کے اہداف کو
جون
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
?️ 7 اکتوبر 2022کراچی:(سچ خبریں) انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220
اکتوبر
پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے
اپریل
کوہ احد کے خلاف سعودی ولی عہد کی سازش سرخیوں میں
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: سعودی میڈیا کے ایک کارکن نے کوہ احد سے
دسمبر