?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر سے ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد کا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عملی طور پر اقدام کرے جو گذشتہ سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرسے ملاقات کی ، جو اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ علاقوں میں حالیہ پیشرفتوں کا جائزہ لینے اور فلسطینیوں کو انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر سے ملاقات میں فلسطین ، افغانستان اور کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔دوطرفہ ملاقات کے بعد دونوں فریقوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی اور اعلان کیاکہ اقوام متحدہ کے نزدیک ایک اہم ترین مسئلے کے طور پر ، مسئلہ فلسطین کو فوری طور پر ایک منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے فسلطینی عوام کی آواز پوری دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد ضروری ہے۔
دوسری جانب صدر وولکن بوزکر نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شاہ محمود نے فلسطینیوں کے لیے مضبوط مؤقف اور حمایت کا اظہار کیاہے ، مجھے جموں و کشمیر کی صورت حال کا بھی بخوبی علم ہے، جنوبی ایشیا میں خوش حالی کا دار و مدار پاک بھارت تعلقات پر ہے، خطے میں امن و خوش حالی کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل نکالنا ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک
مئی
وزیر خزانہ نے افغانستان کو بڑا آفر دیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
ستمبر
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے
?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن کے ہمراہ مشترکہ
جون
صیہونیوں کو حزب اللہ کی دھمکی
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشن چیمبر نے صیہونی آبادکاروں کو صیہونی
اکتوبر
بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر اعظم
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
غزہ میں صیہونیوں کا تصور سے بڑھ کر وحشی پن
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت نے غزہ کی جنگ کے دوران ایسے وحشیانہ
ستمبر
نئی فلسطینی نسل کیسے صیہونیوں کی نیدیں حرام کر رہی ہے؟
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں ان دنوں کی پیش رفت 2000 میں ہونے والے
جون
اردوغان دوبارہ کیسے جیت گئے؟
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: وسیع پیمانے پر معاشی بحران، مرعش اور آس پاس کے
مارچ