?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا بیان خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کےمترادف ہے، جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کے بیانات سیاسی موقع پرستی کے عکاس اور خطے میں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈالنے کےمترادف ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پر عزم ہے،جنگ بندی کئی دوست ممالک کی کاوشوں سے ممکن ہوئی، جنگ بندی کی خواہش کو پاکستان سے جوڑنا جھوٹ ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر مایوسی اور ناکامی میں سیز فائر مانگنےکا الزام سراسر جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا انسداددہشتگردی میں کردار عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتےہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو علاقائی استحکام اور اپنےعوام کی فلاح وبہبود کو ترجیح دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ کل شام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی قوم سے خطاب کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ جوہری حملے کی دھمکی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔
مودی نے بھارتی قوم کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کہا کہ نیو نارمل یہ ہے کہ بھارت خود پر حملے کا فوری جواب دے گا، پانی اور خون ساتھ نہیں بہہ سکتے، تجارت، مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔
انہوں نے بھارتی قوم کو لالی پاپ دیا کہ اگر پاکستان سے مذاکرات ہوئے تو دہشت گردی کے خاتمے پر ہوں گے اور کشمیر پر بات ہوگی تو وہ آزاد جموں و کشمیر پر ہوگی۔
مشہور خبریں۔
جرمن کمپنی کا موم سے اڑنے والے راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمن کمپنی ہیلمپلس نے جمعے کو کمرشل سیٹلائٹس کو خلا
مئی
30 لاکھ اسرائیلیوں کی معلومات کی نیلامی
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا
ستمبر
صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے دنیا میں اس حکومت کے زوال کا اعتراف کیا
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کی طرف سے افشا ہونے والی
مئی
یورپی یونین کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:جہاں غزہ کی جنگ کے خلاف دنیا میں رائے عامہ کا
اکتوبر
ایران میں بدامنی کے لیے وائٹ ہاؤس کی حمایت
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو
اکتوبر
ایران کا مسئلہ حل کرنا بہت آسان ہے؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے نئی بیان بازی کرتے ہوئے ایران پر
اپریل
حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں سے صیہونیوں پر مسلسل خوف وہراس طاری
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی فوجی حکام اور ماہرین نے ایک بار پھر اعتراف کیا
فروری
نماز جماعت پڑھنے پر مقدمہ درج
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ایک گھر میں
اگست