پاکستان نے انگلینڈ کا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا

🗓️

لاہور:(سچ خبریں) دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری اور محمد رضوان کے 88 رنز کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے  گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان جبکہ معین علی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے۔

200 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ ڈیوڈ ویلے نے پہلا اوور کرایا۔

محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری سکور کی جبکہ بابر اعظم نے بھی 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 66 گیندوں پر 110 جبکہ محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 گیندوں پر 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

اس طرح گرین شرٹس  نے 200 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 19 اعشاریہ 3 اوورز میں 203 رنز بناکر حاصل کرلیا اور 203 سکور کی شراکت داری بنا کر اپنا ہی 197 رنز کا جنوبی افریقا کے خلاف بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔

میچ میں کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی 20 کیریئر میں 8 ہزار رنز بنالئے، اس طرح وہ کرس گیل کے بعد 218 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر سنچری مکمل کی، وہ بطور کپتان دو سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔

کپتان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا اور پاکستان کی جانب سے بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی  بن گئے۔

بابر اعظم کو ہی ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے الیکس ہیلز اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے محمد حسنین نے پہلا اوور کرایا۔

46 کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے دو کھلاڑی شاہنواز دھانی کی مسلسل دو گیندوں پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے، الیکس ہیلز 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 21 گیندوں پر 26 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 30 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 22 گیندوں پر 43 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے، ہیری بروک 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس طرح مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے، معین علی 4 چھکوں، 4 چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 55 اور سیم کرن 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسرے ٹی 20 کے لئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی اور محمد حسنین شامل تھے۔

انگلش پلیئنگ الیون میں کپتان معین علی، فل سالٹ، الیکس ہیلز، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، ڈیوڈ ویلے، لیوک ووڈ، لیام ڈاسن اور عادل رشید شامل تھے۔

پاکستان کی جیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو طنزیہ انداز میں لتاڑتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

مشہور خبریں۔

کھاد فیکٹریوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری

🗓️ 25 مئی 2024اسلا م آباد: (سچ خبریں) حکومت نے کھاد فیکٹریوں کیلئےگیس پر سبسڈی ختم

مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے، فضل الرحمٰن

🗓️ 16 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے

انصاراللہ سے پابندی ہٹا دو؛اقوام متحدہ کی امریکہ سے اپیل

🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ

بھارت کا خلائی مشن سورج کے مدار میں پہنچ گیا

🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: بھارت کا شمسی خلائی مشن چار ماہ بعد سورج کے

اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں 

🗓️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور

پاکستان نے بھارت میں کھیلنے کیلئے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیا

🗓️ 28 فروری 2021لاہور{سچ خبریں} پاکستان نے ٹی20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت سے ویزوں کیلئے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی

عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان کا دعویٰ

🗓️ 13 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی

یحییٰ السنوار کے نائب کے انتخاب کے لیے ممکنہ احتمالات

🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے المیادین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے