پاکستان نے اراکینِ یورپی پارلیمنٹ کے مذمتی خط کا خیرمقدم کیا

دفتر خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اراکین نے  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی خط لکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرنا پڑیں گی، بھارت عالمی برادری کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر پر یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط پر دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یورپی کمیشن کے صدر اور نائب صدر کےخط کا خیرمقدم کرتےہیں، خط میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود بھارتی مظالم پر عالمی تنقید اورمذمت جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہواہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل نے5 اگست 2019 کےبعد 3بار جموں و کشمیرکےمسئلے پربحث کی اور یواین ہائی کمشنر انسانی حقوق کے دفتر نے 2018 اور 2019 میں 2 رپورٹ جاری کیں، جس میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات کابھی کہاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی طورپرمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ مسلسل اٹھایا گیا ہے، بھارت عالمی برادری کےمطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کرناپڑیں گی اور مسئلہ کشمیر کے پرا من حل کیلئے اقدامات کرناپڑیں گے، پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے آوازبلندکرتارہے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی انتخابی جنگ کا سب سے تاریک اور جرات مندانہ موضوع کیا تھا؟!

🗓️ 30 جون 2024سچ خبریں: بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کی حمایت میں وائٹ

نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر

🗓️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر

صیہونیوں کو خوش کرنے کے لیے آل خلیفہ کا بحرینی تعلیمی نصاب تبدیل کرنے کا منصوبہ

🗓️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:آل خلیفہ حکومت نے تعلیمی نظام کے ذریعے بحرین کی موجودہ

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کل جمعہ

الاقصیٰ طوفان مزاحمت کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن: نصراللہ

🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے یوم شہداء کے

اداکار جاوید شیخ کا بچپن سے متعلق اہم  انکشاف

🗓️ 17 جولائی 2021لاہور( سچ خبریں) سینئر اداکار جاوید شیخ نے بچپن سے متعلق اہم 

5ہزار ن برزخ میں؛صیہونی جیلوں کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

🗓️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:عصام کا جسم موٹا تھا ،اس کا چہرہ قاتل جیسا تھا

سی این این کے خلاف ٹرمپ کی شکایت

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے CNN پر توہین اور ہتک عزت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے