پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں، ترجمان دفترخارجہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ نہایت واضح ہے،  بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں،بھارت نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام کرانا شروع کررکھا ہے، دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور اس کی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ناقابل تردید ہیں۔ پاکستان دہشتگردی پر بلکل کلئیر ہے۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے، بھارتی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ پاکستان بھارتی دہشت گردی کا معاملہ ہر عالمی فورم پر اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی اب بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر رہی ہے۔

بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مسلسل پروپیگنڈہ کر رہا ہے اور اجیت دوول کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے بیان کی وضاحت پیپلزپارٹی کے ترجمان ہی کرسکتے ہیں تاہم بلاول بھٹو نے کسی رہنما کو بھارت کے حوالے کرنے پر کسی کا نام نہیں لیا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی نے حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان دیا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی کا بیان بھارتی جارحانہ عزائم کی کا عکاس ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اس طرح کا کوئی بیان نہیں آیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے۔ تائیوان کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ بلوچستان میں انڈین مداخلت ہوتی ہے اور انڈین پراکیسیز ان واقعات میں ملوث ہیں۔ پاکستان یہ معاملہ دنیا میں ہر فورم پر اٹھا رہا ہے۔ پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہاں ہے۔ برکس کے بارے میں اب جو چیزیں سامنے آرہی ہیں، ہم اس پر کمنٹ نہیں کر سکتے کیونکہ ابھی ہم اس کے رکن نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا ایس سی او سائیڈ لائنز میں بھارتی رہنما سے ملاقات کا ارادہ نہیں۔ دیگر شریک رہنماؤں سے اسحاق ڈار کی ملاقاتیں شیڈیول کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 25 کروڑ افراد کی موت اور حیات کا مسئلہ ہے۔پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔ پاکستان کا ماحولیاتی آلودگی پھیلانے میں حصہ دیگر ممالک سے کافی کم ہے۔

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں چیلنج ہیں، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے معاملے پر افغانستان سے رابطے میں ہیں۔ امید ہے افغان حکومت مل کر چیلنج پر قابو پانے کی کوشش کرے گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہیں اور یہی افغانستان کے ساتھ تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا بائیڈن کے دور میں غزہ میں جنگ بندی ہو سکے گی؟وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اعلیٰ امریکی حکام کے حوالے

افغانستان میں امریکی میراث، طالبان کی زبانی

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جہاں بعض ممالک نے افغانستان کی سلامتی پر تشویش کا اظہار

صیہونی فوجیوں کا الجزیرہ کے دفتر پر حملہ 

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی

اسرائیل کا بائیکاٹ قریب ہے اور ہمارے لیڈر بیوقوف ہیں: ہاریٹز

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz نے بتایا کہ بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ

صائمہ سے شادی کو خفیہ رکھا، پہلی بیوی کو اخبار کی خبر سے علم ہوا، سید نور

?️ 11 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) فلم ساز سید نور کا کہنا ہے کہ پہلی

سعودی عرب میں استحکام کا واحد راستہ یمن میں امن کا قیام ہے:انصاراللہ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے استکبار مخالف تقریب کی سالگرہ

بچے مصور کاکڑ کو اغواء و قتل کرنے والے کچھ دہشتگرد واصلِ جہنم ہوچکے۔ سرفراز بگٹی

?️ 28 جون 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ

مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک صنعتی فیکٹری میں لگی آگ

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:گھنٹوں کی کوششوں کے بعد10 فائر اسٹیشن آگ کو قریبی صنعتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے