?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کے قیام کیلئے کام کرتا رہے گا،وزیر اعظم کا سعودی عرب کے برادر عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ،وزیراعظم سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ملاقات میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور سعودی عرب کے ولی عہد اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان سے قطر کے سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران شہباز شریف نے قطر پر حملوں کے بعد امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے ملاقات میں امیر قطر سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز کے حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ ہم قطری بہن، بھائیوں اور پورے خطے کی سلامتی اور تحفظ کیلئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد راستہ سمجھتے ہیں۔قبل ازیں وزیر اعظم نے رات گئے قطری سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیاتھا اور سفیر علی مبارک سے حملے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو کی تھی۔بتایاگیا تھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیاتھا۔
وزیر اعظم نے اس مشکل گھڑی میں قطر کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیاتھا۔وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔قطری سفیر نے اس افسوسناک واقعے کے فوراً بعد وزیراعظم کی جانب سے رابطہ کرنے اور قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیاتھا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں شویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ
مارچ
اوپن اے آئی نے مبینہ طور پر جدید میوزک تیار کرنے والے ٹول کی تیاری شروع کر دی
?️ 27 اکتوبر 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے مبینہ
اکتوبر
اسرائیلی فوج کے لیے نئے امریکی ہتھیاروں کی کھیپ
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اسرائیل کو
جنوری
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے کم سے کم ڈپازٹ شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی
?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کے لیے
نومبر
وزارت داخلہ نے عاشورا کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا
?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم
اگست
پناہ گزینوں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں
?️ 11 جولائی 2021ملتان (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر
جولائی
غزہ کی حمایت میں استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت
جون
روس کا یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے روکنے کا حکم
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ