پاکستان ریلویزکا مزید مسافر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ریلویز نے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور زیادہ محصولات کے حصول کیلئے 2 مسافر ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کراچی جانے والی ٹرینوں کی تزئین و آرائش کے لیے تمام ضروری انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، جن کی روشنی میں قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کی اپ گریڈیشن سے محکمہ کو مزید ریونیو حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور گرین لائن ٹرین کی طرز پر اس کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں افسر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ریونیو پیدا کرنے کے لیے متعدد مسافر ٹرینوں اور ریلوے پلیٹ فارمز کی برانڈنگ کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنے کا منصوبہ بھی زیرغورہے، ٹرینوں اور پلیٹ فارمز کی برانڈنگ پاکستان ریلوے کے بڑھتے ہوئے خسارے کو دور کرے گی اور اس سلسلہ میں نجی فرمز کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کرنے کی اجازت دے گی، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پانچ ٹرینوں اور دو ریلوے اسٹیشنوں ،ٹرینوں کی سیٹ کور اور مسافر کوچوں کی اندرونی دیواروں کو برانڈنگ کے لیے پیش کیا جائے گا، اس منصوبے کو شروع کرنے کے بعد ریلویزکا خسارہ کم ہوگا، وفاقی وزیر ریلویز نے متعلقہ افراد کو اس سلسلے میں تمام رسمی کارروائیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں پاکستان ریلوے میں چین کی تیار کردہ درجنوں جدید مسافر بوگیاں شامل کی گئی تھیں، گزشتہ ماہ پاکستان ریلوے کو چین سے 70 جدید مسافر بوگیاں موصول ہوئی تھیں، مزید 130 مسافر بوگیوں کی آمد متوقع ہے جب کہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی، نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ موجودہ ویگنیں 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں، اب تک موصول ہونے والی جدید مسافر بوگیاں فی الحال گرین لائن ٹرین کا حصہ بنائی گئی ہیں، جیسے جیسے چین سے مزید جدید مسافر بوگیاں موصول ہوں گی، انہیں دیگر ٹرینوں کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

کراچی: گلشن اقبال میں اومیکرون کی تصدیق، لاک ڈاؤن نافذ

?️ 1 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) شہر قائد میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد

اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف کی نیت پر سوال اٹھا دیے

?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی قرض دہندہ کے معاملات میں تجربہ

پرویز الٰہی کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

?️ 21 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی

سلمان خان اداکاری کے علاوہ اور کیا کرتے ہیں؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے مشہور سپر اسٹار و اداکار سلمان خان

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا پر وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے

زرقان الٹراسونک میزائل ٹیسٹ کا تسلسل2024 میں پھر شروع ہوگا:روس

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے باخبر لوگوں نے اعلان کیا کہ ماسکو

روس نے گوگل پرکروڑوں کا جرمانہ عائد کر دیا

?️ 26 دسمبر 2021ماسکو(سچ خبریں) روس میں مواد کے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر

راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا

?️ 12 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے