?️
اسلام آباد(سچ خبریں)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے پیش نہ ہونے پر ان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے .
نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ہیں یا نہیں انہیں خود پیش ہونا چاہیے ، استعفوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے ۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے ،جب تک پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی خود استعفوں کی تصدیق نہیں کریں تب تک بشمول عمران خان کے وہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج سے پی ٹی آئی کے اراکن اسمبلی کو یاددہانی خطوط لکھ رہے ہیں تا کہ وہ جلد از جلد اپنے استعفوں کی تصدیق کریں جو ممبر اپنے استعفے کی تصدیق کرے گا صرف اسی کا استعفیٰ قبول کیا جائے گا جو ممبر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا اس کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائیگا۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے 30ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی ہو گی جس کیلئے کچھ پارٹیوں کی جانب سے ارکان کے نام دیئے بھی جا چکے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے ابھی تک نام نہیں دیئے ۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی وزیراعظم کا تہران کا دورہ
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے ایران کے صدر
مئی
رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی
?️ 25 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سےقبل عوام کے
فروری
کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ ، قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
?️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے
اپریل
جنگ بندی کے بعد غزہ
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں
نومبر
بشار اسد کی شاندار کامیابی پر شامی عوام کا جشن، ملک بھی عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں
?️ 28 مئی 2021دمشق (سچ خبریں) شام میں جیسے ہی صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے
مئی
زیر التواء مقدمات کا معاملہ،چیف جسٹس نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے اہم اجلاس کل طلب کر
ستمبر
کیا حماس کی سرنگوں نے کام کیا؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:جنگ امریکن فارن پالیسی میگزین نے غزہ کے خلاف جنگ سے
جنوری
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانیہ کے وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا
?️ 27 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کاک نے کورونا ایس
جون