?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبرکو تھر پارکر میں جلسے کا اعلان کردیا، جلسے میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی شرکت کریں گے، تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی، چھوٹے بڑے شہروں پر ریلی کا شاندار استقبال ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بھرمیں عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی اور سندھ بھر میں جلسے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی 4نومبرکو تھر پارکرمیں جلسہ کرے گی ، جلسے میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی شرکت کریں گے اور تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔
رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی پی ٹی آئی رہنما لجپت بھیل کی دعوت پرمٹھی آرہے ہیں، مٹھی میں دیوالی کےموقع پرجلسےکاانعقادکیاگیاہے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں عمرکوٹ پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی عمرکوٹ میں3 تلوار پر ریلی سے خطاب کریں گے، ریلی کی صورت میں وزیرخارجہ مٹھی جلسہ گاہ روانہ ہوں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں پر ریلی کا شاندار استقبال ہوگا، مٹھی کا جلسہ پی پی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پیپلزپارٹی کی گرتی دیوارکوآخری دھکا دینے جارہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم مزید کئی سالوں تک لبنان میں رہیں گے: اسرائیل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی کابینہ کے ذرائع نے عبرانی زبان کے
جنوری
غزہ کی سرنگیں ڈوبنے کا مہنگا منصوبہ ناکام
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے
جولائی
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اکتوبر
بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت
مئی
غزہ میں شکست،عالمی رسوائی؛صیہونی ریاست کے لیے بدلتا ہوا منظرنامہ
?️ 22 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیل کو خطے میں فوجی، سیاسی اور سفارتی محاذوں پر
مئی
امریکہ کب تک پابندیاں لگاتا رہےگا؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کے روز ایک امریکی میگزین نے اپنے تجزیے میں واشنگٹن
جولائی
دی اکانومسٹ کا سرورق اردگان کے لیے باعث پریشانی
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے دی اکانومسٹ کے نئے شمارے
مئی
حزب اللہ کا صیہونی حکومت کو نیا انتباہ
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی استقامتی تنظیم نے ایک نئی ویڈیو شائع کی ہے
اگست