🗓️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ دنیا کے مالیاتی ادارے آج پاکستان کی تعریف کررہے ہیں، ملک میں مہنگائی نچلی ترین سطح پر آچکی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اعداد و شمار یہ بتارہے ہیں کہ پاکستان اڑان بھر چکا ہے، پاکستان دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوگا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ چلے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے، ان شا اللہ پاکستان کی معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بہت کم ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ بیک وقت مہنگائی بھی کم ہورہی ہو، اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جارہی ہو، اور بجلی بھی سستی ہوجائے، اڑان پاکستان کے تحت ان شا اللہ پاکستان ٹیک آف کرے گا اور اپنے ہمسایوں کو پیچھے چھوڑے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے کا ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا تھا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں فراہم کیا گیا ریلیف عارضی ہے، جسے سہہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، جو اپریل تا جون کے بلوں پر نافذ العمل ہوگا، تاہم بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
ترجمان پاور ڈویژن ظفر یاب خان نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیوٹی اے) اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تعین کے ذریعے صارفین کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق فوری طور پر ریلیف دینے کے لیے نیپرا نے 4 اپریل 2025 کو سماعت طلب کی، اس سماعت کے دوران نیپرا اور وزارت کے حکام نے اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں حقائق اور اعداد و شمار کو واضح کیا۔
پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے بجلی کے صارفین کے لیے ٹیرف میں بڑے ریلیف کا اعلان کیا تھا، ریلیف کو فوری طور پر لاگو کرنے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) اور ایف سی اے صارفین کے لیے ٹیرف کو تبدیل کرنے ہی صرف ممکنہ طریقے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق آئندہ ماہ سے عوام کو سستی بجلی ملنا شروع ہوجائے گی، باقی ٹیکنیکل تفصیلات ہیں، کہ حکومت نے کس مد میں، کس طرح بجلی سستی کی۔
مشہور خبریں۔
ریاض نے فلسطینی خاشقچی کے قتل کا حکم دیا: الجزیرہ کا انکشاف
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: قطری نیٹ ورک الجزیرہ نے جمعہ کی شام اپنے پروگرام
فروری
پی ڈی ایم کی حکومت میں گئے ہمیں معافی دو لیکن انتخابات کرادو، رہنما پی پی پی خورشید شاہ
🗓️ 28 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید
اکتوبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار پنجوتھا کی بازیابی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا
🗓️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی
اکتوبر
خلا سے لی گئی ماؤنٹ ایورسٹ کی تصویر ڈھونڈنے میں صارفین کی دلچسپی
🗓️ 3 دسمبر 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ ہے
دسمبر
بیت المقدس کی مزاحمتی کارروائی انتفاضہ کی واضح دلیل ہے:جہاد اسلامی
🗓️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے
مارچ
سینٹ کام دہشت گردوں کے کمانڈر نے عراق کے وزیراعظم سے ملاقات کی
🗓️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: CENTCOM دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر مائیکل کرولا
ستمبر
قطر نے تل ابیب کی یروشلم کو یہودیانے کی کوشش کی مذمت کی
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: قطر کی مجلس الشوری نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں
جنوری
واشنگٹن اپنے فوجیوں کو منشیات فراہم کرتا ہے:پینٹاگون کے سابق عہدہ دار
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ایک سابق اعلیٰ سکیورٹی عہدہ دار کا کہنا ہے
ستمبر