?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارتِ انسانی حقوق نے بچوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف قومی اسٹریٹجک ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد بچاؤ کے اقدامات کو مضبوط بنانا اور ملک کے 11 کروڑ 20 لاکھ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں بچوں کے خلاف مختلف اقسام کے تشدد، جیسے قتل، جسمانی و جنسی تشدد، نفسیاتی اذیت اور غفلت کے خاتمے پر توجہ دے گا۔
یہ منصوبہ ایسے وقت میں ترتیب دیا جا رہا ہے، جب ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں 5 سال سے کم عمر ہر 3 میں سے صرف ایک بچے کی پیدائش کا اندراج ہوتا ہے اور ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔
تجاویز کی یہ مشاورتی نشستیں گزشتہ ہفتے کراچی میں شروع اور اسلام آباد میں اختتام ذیر ہوئیں، جن میں ماہرین، شراکت دار، صوبوں اور خود مختار علاقوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
نئی حکمتِ عملی اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ اطفال اور ’انسپائر‘ فریم ورک کے اصولوں پر مبنی ہوگی، یہ ایک شواہد پر مبنی عالمی پیکیج ہے جو بین الاقوامی اداروں نے ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں تیار کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے بیان کے مطابق INSPIRE فریم ورک 7 حکمتِ عملیاں تجویز کرتا ہے، جن کا تعلق قوانین، سماجی رویّوں، محفوظ ماحول، نگہداشت فراہم کرنے والوں کی معاونت، مالی استحکام، خدماتِ ردعمل، اور زندگی کے ضروری مہارتوں سے ہے، اور یہ بچوں پر تشدد کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔
11 کروڑ بچوں کو استحصال سے بچانے کیلئے مشاورت
وفاقی سیکریٹری برائے وزارتِ انسانی حقوق عبد الخالق شیخ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ منتشر کوششوں کو اب ایک مربوط، قومی، کثیر شعبہ جاتی حکمتِ عملی میں بدلنے کی ضرورت ہے، ایسی حکمتِ عملی جو تعلیم، صحت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی سسٹمز کو ایک پلیٹ فارم پر لائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمتِ عملی ایک واضح اور متحد وژن مہیا کرے گی، جس میں قابلِ پیمائش اہداف، ادارہ جاتی ذمہ داریاں اور ایک مضبوط مانیٹرنگ و ایویلیوایشن فریم ورک شامل ہوگا۔
پیدائش کے اندراج کی کمی بچوں کے تحفظ میں بڑی رکاوٹ ہے، جس کے باعث بہت سے بچے کمزور اور غیر محفوظ رہ جاتے ہیں، بے گھر، مہاجر، اور غریب شہری بستیوں میں رہنے والے بچے استحصال، کم عمری کی شادیوں، اسمگلنگ اور چائلڈ لیبر کے زیادہ خطرات سے دوچار ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ’مینوئل فائلنگ سے ای آفس‘ پر منتقل کرنے کی ہدایت
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی
مئی
حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی
اگست
آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے اثرات: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 3 روپے 74 پیسے بڑھ گئی
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ
جولائی
یدیعوت آحارینوت کا دعویٰ: غزہ کو امداد فراہم کی جائے گی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوجی ذرائع نے یدیعوت آحارینوت کے ساتھ ایک انٹرویو
جولائی
شرح سود میں اضافے کے امکان پر ماہرین کی رائے منقسم
?️ 13 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے سے اشیائے
مارچ
پاکستان میں جمہوریت پست ترین سطح پر، عدلیہ ہی واحد امید ہے، عمران خان
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
مئی
عالمی امداد کا تسلسل؛ آئرلینڈ نے افغانستان کو 15 لاکھ یورو کا عطیہ دیا
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی
مئی
یمن کا صیہونی حکومت کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ
?️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اکتوبر