پاکستان اور چین کے درمیان 32 معاہدوں پر دستخط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ان دنوں چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں، وہ چار جون کو چین پہنچے تھے۔ اس دورے کے دوران وہ چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب اقتصادی بحران سے دوچا ر ملک کو غیر ملکی راست سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم اپنے دورے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مزید تعاون حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

چینی صدر شی جن پنگ کا یہ اہم پروجیکٹ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔چین نے سنہ2015 میں اس پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔

پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق چین میں ٹیکنالوجی کے گڑھ شیزین شہر میں بدھ کے روز پاکستان بزنس کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 32 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ یہ دستخط پاکستانی تاجروں اور ان کے چینی ہم منصبوں کے درمیان ہونے والی بی ٹی بی ملاقاتوں کے بعد کیے گئے۔

سی پیک منصوبے کے ’اپ گریڈڈ ورژن‘ پر کام کے لیے تیار ہیں، چین

بیان کے مطابق دونوں ممالک کی کاروباری برادری کی دلچسپی کے شعبوں میں الیکٹرانکس اور گھریلو ایپلائینسز، آئی ٹی، ٹیکسٹائل، چمڑا اور جوتے، معدنیات اور ادویات وغیرہ شامل تھے۔

دونوں ممالک کے نجی شعبے نے توانائی کے شعبے میں چار، آٹو موبائل کے شعبے میں دو، ثقافتی تعاون میں ایک، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے شعبے میں چار معاہدوں پر دستخط کیے۔

پاکستان اور چین کے نجی شعبوں نے دواسازی اور صحت کے شعبے میں چھ، لاجسٹکس میں چار جبکہ زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں دس معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں نے آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے شعبے میں ایک لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک ‘تاریخی لمحہ’ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ان مشترکہ منصوبوں کے استحکام کے لیے ان کی حکومت ہر ممکن سپورٹ کرے گی تاکہ پاکستان اور چینی تاجروں کو مشترکہ طور پر فائدہ ہو۔

انہوں پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ "ہم نے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاکہ پاکستان میں کام کرنے والے بھائیوں کی حفاظت کی جا سکے۔

خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچ چینی انجینیئرز کی لاشیں چین روانہ

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت نے پاکستان میں کلیدی نوعیت کی اصلاحات شروع کر دی ہیں جن میں کرپشن کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم کے ساتھ دورے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیرنجکاری عبدالعلیم خان اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی شریک ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تفصیلات

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی وزیراعظم آئندہ اپریل میں امریکی حکام سے ملاقات کے

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے

?️ 3 اگست 2021ووہان (سچ خبریں)  چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے

امریکہ نے ہمیں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس میں شریک نہیں ہونے دیا:روس

?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی

زیادہ تر اسرائیلی حکام جنگ بندی کے خواہاں

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: واشنگٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید

اب اسرائیل فتح کی کوئی تصویر نہیں

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایسے جنگجو موجود ہیں

مراکش کشتی حادثہ: انسانی اسمگلرز کے گینگ کا سراغ مل گیا، اہم سہولت کار گرفتار

?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ

اکسیوس کا ریاض-تل ابیب سمجھوتے کے لیے خود مختار تنظیم کی گرین لائٹ کے بارے میں دعویٰ

?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی

وفاقی وزیر توانائی نے اگلے ماہ سے بجلی بلوں میں ریلیف کا عندیہ دے دیا

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عندیہ دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے